بہت اہم شخص یا وی آئی پی (VIP یا Very Important Person) سے مراد وہ شخص یا شخصیات ہیں جن کو عام لوگوں سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور ان کو معاشرے میں امتیازی مقام دیا جاتا ہے۔ وی آئی پی شخصیات کسی ملک کے سیاست دان،اداروں کے سربراہان،اداکار، موسیقار،مالدار لوگ،وغیرہ ہو سکتے ہیں۔ اکثر مغربی ممالک میں وی آئی پی کلچر تقریبا بہت کم پایا جاتا ہے جبکہ ان کے بہ نسبت مشرقی ممالک اور بالخصوص جنوبی ایشیائی ممالک اور مشرق وسطی میں یہ ثقافت پایا جاتا ہے۔ وی آئی پی یا اہم شخصیات کو عام لوگوں کے بہ نسبت زیادہ ترجیح دی جاتی ہے مثال کے طور پر اگر کوئی اہم شخص کسی راستے سے گذر رہا ہوتا ہے تو اس کے لیے معمول کے مطابق چلنے والی ٹریفک کو روکا جاتا ہے، اگر کہی لوگ لائینوں میں کسی کام کے لیے کھڑے ہیں تو وی آئی پی کا لائن میں کھڑے ہوئے بغیر ہی کام مکمل کیا جاتا ہے، وی آئی پی کلچر زیادہ تر غیر جمہوری ممالک میں ہوتا ہے تاہم کچھ ایسے ممالک جہاں کمزور جمہوریت ہوتی ہے وہاں بھی یہ ثقافت پایا جاتا ہے۔