بیرتی
یونین کونسلکرنگ میں شامل یہ سب سے بڑا گاؤں ہے۔ یہاں کی آبادی 98 کی مردم شماری کے مطابق 1650 تهی۔ یہاں کے لوگ ناخوانده ہیں کاروبار سے بهی بہت دوری پر ہیں مگر پورے تحصیل کندیا میں صاف گو، سچے، مہمان نواز، با اثر اور مخلص ہیں۔ یہاں ایک ہی قبیلہ رہتا ہے جسے لوگ شہبازخیل قبیلے کے نام سے جانتے ہیں۔ یہ قبیلہ اتنا با اثر ہے کہ لوگ تحصیل اور ضلع میں کسی بھی بڑے سیاسی انقلاب لانے میں انھیں گرو مانتے ہیں اس قبیلے کے سردار ملک شیرعلی خان ہیں جو اپنے والد نوابزاده ملک دادی خانکی وفات کے بعد اپنی قوم کی لاج سنبھالے ہوئے ہیں مگر ایک بڑی بدقسمتی یہ کہ مذکورہ قبیلہ پورے کندیا میں بے ادب ہے مشہور ہے۔ چهوٹے بڑے کی کوئی تمیز نہیں علاقہ بیرتی سے آگے دو درے ہیں ایک یونین کونسل گبرال اور دوسری طرف بگڑو درہ ہے اس گاؤں میں حکومت نے آج تک کوئی توجہ نہیں دی ہے یہاں صرف ایک ہی پرائمری اسکول ہے اس کے علاوه کوئی سرکاری املاک نہیں ہیں۔