بیضہ دان میں متعدد سسٹس پر مشتعمل بیماری

پولی سسٹک اووری سنڈروم یا بیضہ دانی میں متعدد سسٹس کی بیماری ( پی سی او ایس )،خواتین میں اینڈروجن (مردانہ ہارمونز) کی بلند سطح کی وجہ سے علامات کا ایک مجموعہ ہے۔ [4] [14] پی سی او ایس کی نشانیوں اور علامات میں ماہواری کا بے قاعدہ یا نہ ہونا، بھاری ماہواری ، جسم اور چہرے کے زیادہ بال ، مہاسے ،پیڑو میں درد، حاملہ ہونے میں دشواری اور موٹی، سیاہ، مخملی جلد کے دھبے شامل ہیں۔ [3] بیماری سے منسلک حالات میں ٹائپ 2 ذیابیطس ، موٹاپا ، رکاوٹ یا نیند کی کمی ، دل کی بیماری ، موڈ کی خرابی اور اینڈومیٹریال کینسر شامل ہیں۔ [4]

بیضہ دانی میں متعدد سسٹس پر مشتمل بیماری
مترادفہائپر اینڈروجینک انوولیشن (HA)،,[1] پولی سسٹک بیضہ دانی کی بیماری، سٹین لیونتھل سنڈروم[2]
پولی سسٹک بیضہ دانی ایک الٹراساؤنڈ امیج میں دکھائی گئی ہے۔
اختصاصامراض نسواں
علاماتبے قاعدہ ماواری, بھاری ماہواری, اضافی بال, مہاسے, پیڑو میں درد, حاملہ ہونے میں دشواری, موٹی، گہری، مخمل جلد کے دھبے[3]
مضاعفاتٹایپ 2 ذیابیطس, موٹاپا, نیند میں رکاوٹ یا کمی, دل کی بیماری, مزاج کی خرابی, اینڈومٹریال کینسر[4]
دورانیہطویل المدتی[5]
وجوہاتجینیاتی اور ماحولیاتی عوامل[6][7]
خطرہ عنصرموٹاپا، ناکافی ورزش، خاندانی تاریخ[8]
تشخیصی طریقہبیضہ نہ ہونے کی بنیاد پر، اینڈروجن کی بلند سطح، بیضہ دانی کے سسٹ[4]
مماثل کیفیتایڈرینل ہائپرپلاسیا، ہائپوتھائیرائڈزم، پرولاکٹین کی بلند خون کی سطح[9]
علاجوزن میں کمی, ورزش[10][11]
معالجہمانع حمل گولیاں، میٹفارمین، اینٹی اینڈروجن[12]
تعدد2% سے 20% بچے پیدا کرنے کی عمر کی خواتین[8][13]

پی سی او ایس ، جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے امتزاج کی وجہ سے ہوتا ہے۔ [6] [7] [15] خطرے کے عوامل میں موٹاپا ، جسمانی ورزش کی کمی اور اس حالت میں مبتلا کسی فرد کی خاندانی تاریخ شامل ہے۔ [8] تشخیص درج ذیل تین نتائج میں سے دو پر مبنی ہوتی ہے- بیضہ نہیں ہونا، اینڈروجن کی بلند سطح اور بیضہ دانی میں سسٹ ۔ [4] الٹراساؤنڈ کے ذریعے سسٹس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ [9] دوسری حالتیں جو اسی طرح کی علامات پیدا کرتی ہیں ان میں ایڈرینل ہائپرپلاسیا ، ہائپوتھائیرائڈزم اور پرولیکٹن کی اعلی خون کی سطح شامل ہیں۔ [9]

پی سی او ایس کا 2020 تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہے [5] علاج ،میں طرز زندگی میں تبدیلیاں شامل ہو سکتی ہیں جیسے وزن میں کمی اور ورزش۔ [10] [11] مانع حمل گولیاں ماہواری کی باقاعدگی، بالوں کی زیادہ نشو و نما اور مہاسوں کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ [12] میٹفارمین اور اینٹی اینڈروجن بھی مدد کر سکتے ہیں۔ [12] دیگر عام مہاسوں کا علاج اور بال ہٹانے کی تکنیک استعمال کی جا سکتی ہیں۔ [12] زرخیزی کو بہتر بنانے کی کوششوں میں وزن میں کمی، کلومیفین یا میٹفارمین شامل ہیں۔ [16] جن لوگوں میں دیگر اقدامات موثر نہیں ہوتے ہیں۔ وہ ان وٹرو فرٹیلائزیشن بھی استعمال کرتے ہیں [16]

پی سی او ایس 18 سے 44 سال کی عمر کی خواتین میں سب سے عام اینڈوکرائن ڈس آرڈر ہے [17] یہ اس عمر کے تقریباً 2 سے 20فیصد کو متاثر کرتا ہے اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ اس کی وضاحت کیسے کی جاتی ہے۔ [8] [13] جب کوئی بیضہ کی کمی کی وجہ سے بانجھ ہو تو پی سی او ایس سب سے عام وجہ ہے۔ جس چیز کو اب پی سی او ایس کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اس کی قدیم ترین تفصیل اٹلی میں 1721 سے ملتی ہے۔ [18]

حوالہ جات:

ترمیم
  1. M Kollmann، WP Martins، N Raine-Fenning (2014)۔ "Terms and thresholds for the ultrasound evaluation of the ovaries in women with hyperandrogenic anovulation"۔ Hum. Reprod. Update۔ 20 (3): 463–4۔ PMID 24516084۔ doi:10.1093/humupd/dmu005  
  2. "USMLE-Rx"۔ polycystic ovary syndrome (PCOS), is a disorder characterized by hirsutism, obesity, and amenorrhea because of luteinizing hormone-resistant cystic ovaries.۔ 2014 
  3. ^ ا ب "What are the symptoms of PCOS?"۔ National Institute of Child Health and Human Development (NICHD)۔ 03 مارچ 2015 میں اصل (05/23/2013) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2015 
  4. ^ ا ب پ ت ٹ "Polycystic Ovary Syndrome (PCOS): Condition Information"۔ National Institute of Child Health and Human Development۔ January 31, 2017۔ 22 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2018 
  5. ^ ا ب "Is there a cure for PCOS?"۔ US Department of Health and Human Services, National Institutes of Health۔ 2013-05-23۔ 05 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2015 
  6. ^ ا ب V De Leo، MC Musacchio، V Cappelli، MG Massaro، G Morgante، F Petraglia (2016)۔ "Genetic, hormonal and metabolic aspects of PCOS: an update"۔ Reproductive Biology and Endocrinology (Review)۔ 14 (1): 38۔ PMC 4947298 ۔ PMID 27423183۔ doi:10.1186/s12958-016-0173-x 
  7. ^ ا ب E Diamanti-Kandarakis، H Kandarakis (2006)۔ "The role of genes and environment in the etiology of PCOS"۔ Endocrine۔ 30 (1): 19–26۔ PMID 17185788۔ doi:10.1385/ENDO:30:1:19 
  8. ^ ا ب پ ت "How many people are affected or at risk for PCOS?"۔ Eunice Kennedy Shriver National Institute of Child Health and Human Development۔ 2013-05-23۔ 04 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2015 
  9. ^ ا ب پ "How do health care providers diagnose PCOS?"۔ Eunice Kennedy Shriver National Institute of Child Health and Human Development۔ 2013-05-23۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2015 
  10. ^ ا ب R Mortada، T Williams (2015)۔ "Metabolic Syndrome: Polycystic Ovary Syndrome"۔ FP Essentials (Review)۔ 435: 30–42۔ PMID 26280343 
  11. ^ ا ب F Giallauria، S Palomba، C Vigorito، MG Tafuri، A Colao، G Lombardi، F Orio (2009)۔ "Androgens in polycystic ovary syndrome: the role of exercise and diet"۔ Seminars in Reproductive Medicine (Review)۔ 27 (4): 306–15۔ PMID 19530064۔ doi:10.1055/s-0029-1225258 
  12. ^ ا ب پ ت National Institutes of Health (NIH) (2014-07-14)۔ "Treatments to Relieve Symptoms of PCOS"۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2015 
  13. ^ ا ب Lubna Pal editor (2013)۔ "Diagnostic Criteria and Epidemiology of PCOS"۔ Polycystic Ovary Syndrome Current and Emerging Concepts۔ Dordrecht: Springer۔ صفحہ: 7۔ ISBN 9781461483946۔ 10 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  14. "Polycystic ovary syndrome (PCOS) fact sheet"۔ Women's Health۔ December 23, 2014۔ 12 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2016 
  15. Dumesic DA, Oberfield SE, Stener-Victorin E, Marshall JC, Laven JS, Legro RS (2015)
  16. ^ ا ب National Institutes of Health (NIH) (2014-07-14)۔ "Treatments for Infertility Resulting from PCOS"۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2015 
  17. Teede H, Deeks A, Moran L (2010)
  18. Gabor T. Kovacs، Robert Norman (2007-02-22)۔ Polycystic Ovary Syndrome۔ Cambridge University Press۔ صفحہ: 4۔ ISBN 9781139462037۔ 16 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2013