بیقواری نیشنل پارک ( پرتگالی : Parque Nacional do Bicuar؛ Bicuar National Park یا بیقوار/ہوئیلا قومی پارک بھی کہا جاتا ہے) انگولا کا ایک قومی پارک ہے۔ یہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں،لوبانگو سے 120 کلومیٹر جنوب مشرق میں، ہوئیلا سطح مرتفع پر واقع ہے۔  پارک ریتلی پہاڑیوں اور گھنی جھاڑیوں کا علاقہ ہے۔ آب و ہوا حارّی ( ٹروپیکل) نیم بنجر ہے۔ بیقوار، سنہ 1938ء میں شکار کے لیے خاص کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور سنہ 1964ء میں ایک قومی پارک کے طور پر اس کی اصلاح کی گئی تھی۔ تاریخی طور پر اپنے بڑے ممالیہ جانوروں، جیسے کالی بھینس، کے لیے جانا جاتا ہے، اس پارک کو انگولا کی خانہ جنگی (1975-2002) میں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ اس وقت کے دوران جانوروں کو زیادہ تر یا مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا، لیکن انگولا کی حکومت اب بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور جانوروں کو دوبارہ آباد کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ [1]

بیقواری نیشنل پارک
مقامانگولا کا پرچم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Framework Report on Angola's Biodiversity, 2009" (PDF)۔ Republic of Angola, Ministry of Environment, 2004۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2015