ایک کهیل جو اوک صدی پہلے تک برصغیرمیں کهیلا جاتا تها اور اس کهیل نے فن کا درجه پایا ـ بینٹی ایک ہتھیار هوتا تها ـ بینٹی ایک لمبی چھڑی ہوتی ہے جو دونوں سروں سے چھوٹی سی مٹھی کی طرح گول ہوتی ہے اسے بیچ میں سے پکڑ کر تمام سمتوں میں گھمایا جاتا ہے تاکہ کوئی مخالف قریب نہ پھٹک سکے۔ کھیل تفریح کے میلوں میں بینٹی کے دونوں سروں کو مٹی کے تیل میں بھیگے کپڑے سے لپیٹ دیا جاتا اور آگ لگا دی جاتی بینٹی کا ماہر دیر تک اسے اپنے دائیں بائیں سر سے اوپر نیچے آگے پیچھے گھماتا رہتا مگر خود شعلوں کی زد سے بالکل محفوظ رہتا،کوئی پاس آنے کی جرأت کوئی نہ کرتا۔