بینی نارائن جہاں
بینی نرائن کا وطن لاہور تھا۔ لاہور میں پیدا ہوئے والد کا نام لکشمی نرائن تھا۔ یہیں تعلیم حاصل کی۔ گردش زمانہ کے ہاتھوں کلکتہ پہنچے سید حیدر بخش حیدری کی سفارش پر فورٹ ولیم کالج میں جگہ ملی۔ انھوں نے کل دو کتابیں تصنیف کیں۔
”چار گلشن“ ایک عشقیہ داستان ہے جس میں شاہ کیواں اور فرخندہ کی محبت کا ذکر ہے۔ یہ کسی داستان کا ترجمہ نہیں بلکہ اُن کی اپنی طبع ذاد ہے۔
”دیوان جہاں“ اردو شعرا کا تذکرہ ہے۔ یہ تذکرہ بینی نرائن جہاں نے کپتان روبک کی فرمائش پر مرتب کیا۔