بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ یوجنا

بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ حکومت بھارت کا ایک منصوبہ ہے جس کا مقصد بچیوں اور خواتین کے حوالہ سے بیداری اور رفاہی خدمات کی فراہمی میں ترقی لانا ہے۔ 100 کروڑ کے سرمایہ سے اس منصوبہ کا آغاز کیا گیا تھا۔[1]

مردم شماری کے مطابق، 2001 میں بھارت میں جنسی تناسب ایک ہزار لڑکوں پر 927 لڑکیاں تھا جو 2011 آتے آتے گھٹ کر 918 [2] تک آگیا۔ 2012 کی یونیسف رپورٹ کی مطابق بھارت 195 ممالک میں اکتالیسویں نمبر ہے۔[3] نیز حکومت کی جانب سے یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ اس منصوبہ پر وزارت داخلہ مزید 150 کروڑ صرف کرے، تاکہ بڑے شہروں میں خواتین کے تحفظ میں اضافہ کیا جاسکے۔

لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران لڑکیوں کے اسقاط حمل کے استئصال کی دعوت دی اور منصوبہ "بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ" پر بھارتی شہریوں سے تجاویز دینے کی اپیل کی۔[4]

نریندر مودی نے ہریانہ کے شہر پانی پت سے 22 جنوری 2015 کو اس منصوبہ کا آغاز کیا۔[5][6]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Beti Bachao, Beti Padhao
  2. http://wcd.nic.in/tender/Beti_bachao_beti_padhao_campaign_24072014.pdf
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 13 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جولا‎ئی 2015 
  4. PM Narendra Modi invites ideas on "Beti Bachao, Beti Padhao"
  5. "PM to Launch 'Beti Bachao, Beti Padhao' Programme from Haryana"۔ 31 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جولا‎ئی 2015 
  6. PM Narendra Modi to launch 'Beti Bachao, Beti Padhao' programme from Haryana