بی گل پاکستانی ٹی وی لکھاری اور ہدایتکارہ ہیں۔انھوں نے مختلف ٹی وی ڈرامے اور فلمیں لکھیں  ہیں جن میں تلخیاں [1] [2]  پہچان [3] ، کون قمر آرا ، فردوس کی دوزخ [4] اور ڈر سی جاتی ہے صلہ  شامل ہیں [5]

بی گل کی کہانیاں اکثر حقیقت اور شناخت کے موضوعات سے متعلق ہوتی  ہیں [6]  منافقت ان کی تحریروں کا بنیادی موضوع ہے  ان کی تحاریر میں قدامت پسند معاشورے کے اقدار کی عکاسی کی جاتی ہے۔

ان کے کام کو اکثر آرسی کہا جاتا ہے۔ انھوں نے خواتین کے موضوع پر مبنی ڈرامے لکھے ہیں جن میں معاشرتی امور پر روشنی ڈالی گئی ہے ، خاص طور پر ایشیائی یا ہندوستانی خواتین سے متعلق  جن میں با ہمت عورت کی طاقت کی تصویر کشی  بھی شامل ہے ۔

ٹی وی سیریز

ترمیم

تلخیاں میں ابتدائی خیال "مجھ سے اب میری محبت کے فسانے نہ کہو" [7]  ساحر لدھیانوی کی نظم پر مبنی تھا اور اس سیریل کا نام بھی ساحر لدھیانوی کی کتاب  تلخیاں کے نام پر رکھا گیا۔

بی گل نے ڈر سی جاتی ہے صلہ کے لیے  بہترین ٹی وی مصنفہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ (2019)  بھی جیتا، اس ڈراما جنسی  ہراسگی کو بنیادی موضوع بنایا گیا تھا[8] [9] ۔

عین [10] کہانیوں پر مشتمل ایک سیریز تھی جس میں زندگی کے ان تمام رشتوں  کا ذکر ہے جن کا سامنا ہم زندگی بھر کرتے ہیں  اور نبھاتے ہیں ۔   یہ باپ بیٹے کے درمیان تنازع ہو سکتا ہے، شوہر اور بیوی کے مابین رشتہ بدل بھی سکتا ہے یا  بھائی / بہن کے رشتے کے مابین کش مکش ہو سکتی ہے۔ [11]۔

ٹیلی فلم

ترمیم

بی گل کی پہلی اسکرپٹ کون قمر آرا ایک ٹیلی ویژن فلم تھی جو ہم ٹی وی کے دوسرے ٹیلی فلمی میلے میں نشر کی گئی ۔ اس ٹیلی فلم میں غیر منقسم ہندوستان کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھی گئی اور اس دور میں ایک شوہر اور بیوی کی کہانی کو اجاگر کیا گیا۔ اس ایک گھنٹے کی ٹیلی فلم میں شکیل اور فائزہ حسن نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کون قمر آرا کے لیے بی گل کو بہترین ٹیلی فلم لکھاری ایوارڈ گیا گیا اور اس ٹیلی فلم کو ہم ٹیلی فلم میلے کی تمام زمروں میں نامزد گیاں بھی ملیں۔ [12][13]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Talkhiyan - Reviews by desirantsnraves"۔ 26 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2021 
  2. "A story of bitterness-Talkkhiyaan"۔ Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ March 12, 2015 
  3. "Pehchan - Reviews by desirantsnraves"۔ 02 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2021 
  4. "Telefilms That are worth to watch"۔ Desi Rants۔ 01 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 12, 2015 
  5. "Bee Gul upcoming Drama"۔ Dramas Review۔ November 24, 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 12, 2015 
  6. "Bee Gul Stories Themes and Influences"۔ Desi Rants۔ 28 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 12, 2015 
  7. "Talkhiyaan OST"۔ Dramas Online۔ April 2, 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 12, 2015 
  8. "LUX Style Awards (LSA)"۔ The Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ July 8, 2019 
  9. "One of the most profound points about the night was made by Bee Gul"۔ Dawn News۔ اخذ شدہ بتاریخ July 14, 2019 
  10. "Ain TV series"۔ TV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ March 12, 2015 
  11. "Ain watch online"۔ Women Central۔ April 2, 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 12, 2015 
  12. "And the Finalist are"۔ Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ March 12, 2015 
  13. "Spotlight Hum Awards"۔ Dawn News۔ January 23, 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ March 12, 2015