تائین توانائی
(تائين توانائي سے رجوع مکرر)
جب کوئی تیز رفتار زرّہ مثلاً برقیہ (Electron) کسی گیس کے ایٹم کے ساتھ ٹکراتا ہے تو اُس ایٹم سے ایک برقیہ نکل جاتا ہے، جس سے وُہ ایٹم بار آور ہوجاتا ہے۔ اِس بار آور (Charged) جوہر کو آؤن، آئن یا برقپارہ کہاجاتا ہے۔ کسی جوہر کو برقپارہ بنانے کے لیے اُس سے ایک برقیہ نکالنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ کسی ایٹم سے ایک برقیہ نکالنے کے لیے جس یا جتنی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اُسے آئنسازی توانائی کہاجاتا ہے۔