فائل:20090503yukinoohtani02.JPں ایک راستہ

تاتے یامہ کوروبے

ترمیم

مشہور زمانہ تاتے یامہ کوروبے روڈ جاپان کے پہاڑ تاتی یامہ پر واقع ہے۔ یہ جگہ جاپان کے چند ایک ایسے علاقوں میں سے ہے جہاں شدید ترین برفباری ہوتی ہے۔ سیاحوں کے لیے یہ جگہ سال بھر میں صرف ڈیڑھ ماہ (15اپریل سے 31 مئی تک) ہی کھلتی ہے۔

 
کوروبے بند

وجہ شہرت

ترمیم

جاپانی اس جگہ سے مذہبی عقیدت جیسا پیار کرتے ہیں۔ ہر سال دس لاکھ سے زیادہ لوگ اس جگہ کا دورہ کرتے ہیں اور ہر جاپانی اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار اس جگہ ضرور جاتا ہے۔ یاد رہے کہ تین ہزار فٹ بلند تاتی یامہ پہاڑ کو جاپان کی چھت بھی کہا جاتا ہے۔

سیاحت

ترمیم

ویسے تو گرد و نواح کے ماحول کو تباہ کیے بغیر، 1971ء میں تعمیر کردہ یہ روڈ 37 کلومیٹر طویل ہے مگر جہاں برف سے دیوار سی بن جاتی ہے وہ صرف 2 کلومیٹر ہی ہے۔ برف سے بن جانے والی اس دیوار کی اونچائی کم سے کم 7 میٹر اور زیادہ سے زیادہ 20 میٹر تک ہوتی ہے۔ اس جگہ کی سیاحت کے لیے بیٹری سے چلنے والی مخصوص ٹنل ٹرالی بسیں جو آلودگی پیدا نا کریں اور نا ہی حرارت سے ماحول کو خراب کریں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ کیبل کار،، فونی کولرز، ایریل ٹرام وے، روپ وے کے ذریعے اور پیدل بھی سیاحت کی جا سکتی ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم

فیس بک> ابو صہیب

جاپانی سرکاری ویب گاہ

ーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーーー、そ