تاریخیت
ادبی اصطلاح
تاریخیت (انگریزی: Historicism) ایک ا دبی اصطلاح ہے جس سے مراد یہ ہے کہ ادب خواہ کسی دور کا ہو اس کا جائزہ لیتے وقت اسی دور کے تصورات، رسمیات اور نقطہ ہائے نظر کا سیاق و سباق سامنے رہنا چاہیے۔ اعلیٰ درجے کے ادب کو کسی خاص عہد تک محدود نہیں رکھا جا سکتا۔ تاہم ہر ادیب اور شاعر اپنے دور کی مخصوص معاشرتی فضااور مخصوص عقلی رویوں کے تحت ادب تخلیق کرتا ہے اور اس فضا یا رویوں کا عکس کسی نہ کسی حد تک اس کی تحریروں میں دکھائی دیتا ہے۔[1] تارخیت کا مقصد یہ ہے مختلف ادوار سے تعلق رکھنے والے ادب کو عہدِ حاضر کے قاری کے لیے زیادہ با معنی بنایا جائے۔تاریخیت کا بنیادی فریضہ ان تصورات اور اقدار کو سمجھنا اور سمجھانا ہے جن کے ذریعے سے کوئی تہذیب اپنا تسلسلی برقرار رکھتے ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر سہیل احمد خان، محمد سلیم الرحمٰن، منتخب ادبی اصطلاحات، شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،2005ء، ص 108
- ↑ ڈاکٹر سہیل احمد خان، محمد سلیم الرحمٰن، منتخب ادبی اصطلاحات، شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،2005ء، ص 110