تاریخی مادیت

مارکسی تاریخ

تاریخی مادیت(انگریزی: Historical materialism) سے مراد مارکسیت کا وہ پہلو ہے جو تاریخ کی مادی اور معاشی تعبیر سے تعلق رکھتا ہے۔ کارل مارکس کے خیال میں انسانی تاریخ داستان ہے اس جدوجہد کی جو زبوں حال طبقے بہتر معاشی مستقبل کے لیے کرتے رہے ہیں۔ استحصال کرنے اور استحصال کا شکار ہونے والے طبقوں کے درمیان ایک مسلسل آویزش جاری رہی ہے، اسے مارکسیت کی اصطلاح میں طبقاتی کشمکش کہا جاتا ہے۔ کارل مارکس کا خیال ہے کہ یہی طبقاتی کشمکش انسان کے سماجی ارتقا کا باعث بنی ہے۔ جاگیردارانہ نظام نے اس طبقاتی کشمکش کی بدولت سرمایہ دارانہ نظام کے لیے جگہ خالی کی اور سرمایہ دارانہ نظام اسی طبقاتی کشمکش کی بدولت بالآخر ایک غیر طبقاتی معاشرے کے لیے جگہ خالی کرے گا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ابو الاعجاز حفیظ صدیقی، کشاف تنقیدی اصطلاحات، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1985ء، ص 25