تاریخ سلطانی
تاریخ سلطانی:
تاریخ کی ایک مستند نایاب کتاب تاریخ سلطانی 1878ء میں کابل سے شائع ہوئی۔شاید یہ واحد کتاب ہے جو انگریزوں کی دسترس اور سرپرستی سے دور رہ کر لکھی گئی ہے۔ اس کتاب کے مصنف سلطان محمد خان درانی ہیں اور کتاب ہذا فارسی زبان میں لکھی گئی ہے۔تاریخ سلطانی میں احمد شاہ درانی تیمورشاہ درانی،زمان شاہ،شاہ شجاع کے دور حکومت کے واقعات اور معاہدات تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ جبکہ ہرات، کابل، قندھار، کوئٹہ،قلات، ملتان اور پشاور کی حکومتوں سے متعلق واقعات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔