تاریخ ویکیپیڈیا
اردو میں اس ٰٰدائرہ المعارف کا آغاز دوہزارچار میں ہوا اور اس کے ابتدائی ناموں میں التمش حئی خان، سیف اللہ اور خاور صاحب شامل ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا کی ابتدا کے بارے میں مزید کچھ مواد آپکو اس تعارف کے صفحہ پر بھی مل جائے گا۔ اگر مختصر تعارف کیا جائے تو بس یہی کہا جا سکتا ہے کہ ؛ انتہائی مختصر، انتہائی معیاری۔ کہ ابھی اس دائرہ المعارف کا دائرہ بہت مختصر ہے اس کے باوجود اپنے اندر موجود مواد کے معیار اور معلومات کی علمی حیثیت سے یہ ایسی صورت اختیار کرچکا ہے (اور کر رہا ہے) جس کا مقابلہ اس وقت بھی دنیا کی کوئی بھی اردو کی سائٹ نہیں کرسکتی۔ آپکو اس میں وہ معلومات بھی ملیں گی جو اس کے سوا کہیں نہیں مل سکتیں، نہ صرف یہ کہ انٹرنیٹ پر اردو کی کسی بھی سائٹ پر، بلکہ جو الفاظ اور معلومات یہ دائرہ المعارف اپنے اندر سمیٹ چکا ہے اور سمیٹ رہا ہے وہ دنیا بھر میں تلاش کرنے پر اردو کی کتابوں میں بھی نہیں ملتیں۔ منصوبہ بہت بڑا ہے بلکہ عظیم ہے، مگر افرادی قوت ناپید۔ مقصد علم کی تمام شاخوں کو عام آدمی کی سمجھ کے مطابق بنا کر پیش کرنا ہے کیونکہ یہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی اس قطرہ قطرہ بننے والے دریا میں ٹپکانے کے لیے کوئی موضوع، کوئی معلومات، کوئی لفظ ہو تو بلا کسی ہچکچاہٹ کے شامل کردیجیئے کہ اسی طرح یہ دریا، بنجر زمین کو سیراب کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔ |
---|