تاریک روان (dark flow) فلکی طبیعیات میں ایک ایسا تصور ہے جس کو کہکشانی خوشوں کی ممتاز سمتار (peculiar velocity) بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اصل سمتار جس کا تعین کیا گیا ہے وہ قانون ہبل کے مطابق نکالی ہوئی مقدار اور اسی سمت میں ایک بلا توضیح (تاریک) سمتار کو جمع کرنے پر نکلنے والی سمتار ہے۔