تالیفِ کلام مصنوعی طریقہ سے انسانی کلام پیدا کرنے کو کہتے ہیں۔ اس عمل کے لیے استعمال ہونے والے کمپیوٹر کو "کلام تالیف گر" کہتے ہیں، جو جامع استعمال کمپیوٹر پر سافٹوئیر کی صورت یا خاص استعمال ہارڈویئر پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ عبارت سے کلام نظام عام زبان میں لکھی عبارت کو کلام میں تبدیل کرتا ہے؛ دوسرے نظام "علامتی لسانی نمائندگی" جیسے "صوتی انتساخ" کو کلام میں بدلتے ہیں۔

کلام کی تالیف تسجیل شدہ کلام کے شذروں، جنہیں قاعدہڈیٹا میں محفوظ کیا ہوتا ہے، کو جوڑ کر کی جا سکتی ہے۔ مختلف نظاموں میں محفوظ شدہ اکائیوں کی جسامت مختلف ہوتی ہے؛ نظام جس میں مسماع یا ثنائی مسماع اکائی استعمال ہو، سب سے زیادہ حیطہ فراہم کرتے ہیں مگر ممکنہ طور پر کم شفاف ہوتے ہیں۔ خاص استعمالی ساحہ صورتوں میں، پورے الفاظ یا جملے کو محفوظ کرنے سے اعلی معیاری اخراج حاصل ہوتا ہے۔ دوسری طرف، تالیف گر میں "صوتی سبیل" کا مثیل اور انسانی صوت (آواز) کے دوسرے خصائل کو شامل کرنے سے مکمل طور پر مصنوعی تالیف شدہ آواز اخراج کی جا سکتی ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم