تبادلۂ خیال:اجلاسِ مخزنِ اردو

  • جناب کہاں ہوئی تھی یہ کانفرنس ؟ کوئی تاریخ بھی مرحمت فرما دیجیۓ اور مقام انعقاد بھی ۔۔۔۔۔۔۔ ویسے عجیب مبالغہ و ابہام یہ ہے کہ مضمون اردو میں ، دائرہ المعارف اردو میں ، موضوع تحریر اردو کا ، لکھنے والا بھی شائد اردو داں مگر !! مگر کانفرنس ؟؟!! کیا کانفرنس کی اردو نہیں ؟ اگر نہیں تو ہمارے خیال میں ایسی زبان کہ جس میں کانفرنس کی اردو بھی موجود نہیں ہو اسکو سرکاری زبان نہ ہی بنایا جاۓ تو بہتر ہے۔ سمرقندی

اردو کی بدنصیبی

ترمیم

اردو کی بدنصیبی ہے کہ پہلے جو الفاظ اردو میں رائج تھے وہ بھی آہستہ آہستہ ختم ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ انگریزی کے الفاظ رائج ہو رہے ہیں۔
'پنجاب میں اردو' از ڈاکٹر محمود خان شیرانی اس موضوع پر بہترین کتاب ہے۔ مگر لوگ کہیں گے 'کون ہے یہ محمود خان شیرانی؟؟'

  • جناب درپردہ و نادیدہ دستِ مددگار یہ بتایۓ کہ کیا آپ اس اردو نام سے متفق ہیں ؟ یا اسکو مخزن اردو مذاکرہ ہونا چاہیۓ ؟ یا پھر مخزن اردو جلسہ ؟ یا پھر مخزن اردو کانفرنس ہی درست ہے ؟؟ سمرقندی
  • کانفرنس کا ترجمہ اجلاس کیا جاتا رہا ہے۔ تحریکِ پاکستان کے کاغذات میں بکثرت استعمال ہوتا رہا ہے۔ اجلاسِ مخزنِ اردو درست ہوگا۔ مذاکرہ بھی برا نہیں مگر کانفرنس تو بالکل بھی درست نہیں۔
واپس "اجلاسِ مخزنِ اردو" پر