تبادلۂ خیال:اسلام کی مختصر تاريخ (کتاب)
السلام علیکم! میں معذرت خواہ ہوں، میری وجہ سے کچھ مسلہ پیدا ہوا۔ میں نے اصل مضمون کے تبادلہ خیال میں جب اس پر کچھ اعتراضات دیکھے تو تب میں نے اسطرح کیا۔ کیوں کہ کتاب کے نام کا ترجمہ غلط تھا، مترجم اور پبلشر کا نام اسطرح تھا اس کے اندر جیسے اشتہار ہو۔ اس لیے میں نے مناسب سمجھا کے کتاب کے نام کا جو صحیح ترجمہ ہے اس کے مطابق صفحہ ہو۔ ابھی اس کا حل میرے خیال میں یہ ہو سکتا ہے کہ دونوں کو رہنے دیا جاۓ ایک مضمون کتاب کے اردو ترجمے پر ایک اصل کتاب پر جس میں کتاب کو ترجمہ شدہ نہ لکھا جاے۔ جیسا کہ باقی کچھ صفحات انگریزی کتابوں پر ہیں، (اور ان کے عنوان) اردو میں ہی ہیں۔ ایک بات اور کاپی پیسٹ کے حوالے سے، ادھر پاکستان میں بجلی کا کافی مسلہ لے، ایک گھنٹہ آتی ہے ایک گھنٹہ جاتی ہے۔ جب ہوتی ہے تب ہی نیٹ چلتا ہے، جب نہیں ہرتی اس وقت میں اپنے پی سی پر نوٹ پیڈ میں یونی کوڈ میں مضمون لکھتا رہتا ہوں۔ بجلی آنے پر اس کو ویکی پیڈ یا پر پیسٹ کر کے مذید تبدیلیاں کرتا ہوں، تو کیا ایسا کرنا بھی غلط ہے، میں کیا کروں؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:02, 4 مئی 2014 (م ع و)
- وعلیکم السلام، آپ میری بات ٹھیک طرح سے سمجھے نہیں، آپ نے مواد جس طرح ایک مضمون سے کاپی کرکے دوسرے مضمون میں پیسٹ کرکے پہلے والے مضمون کو رجوع مکرر بنا دیا وہ غلط ہے کیونکہ اس طرح سے تاریخچہ ضائع ہو رہا تھا نوٹ پیڈ پر لکھ کر کاپی کرنا غلط نہیں--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:18, 4 مئی 2014 (م ع و)
- مذکورہ مضمون کو اسلام کی مختصر تاریخ (کتاب) کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے اس میں آپ مناسب ترامیم کر دیں. ایک اور بات کی جانب توجہ دلانا چاہوں گا کہ آپ کئی جگہوں پر عربی ي استعمال کر رہے ہیں یہ آپ کے کیبورڈ کا مسئلہ ہو سکتا ہے آپ اردو والی ی کا ہی استعمال کریں. شکریہ--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:53, 4 مئی 2014 (م ع و)
اسلام کی مختصر تاريخ (کتاب) سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر اسلام کی مختصر تاريخ (کتاب) کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔