تبادلۂ خیال:اشرف علی تھانوی
اس مضمون میں حضرت کی صرف تاریخ وفات و ولادت دی گئی ہے۔ جب کے اشرف علی تھانوی ؒ ایک مشہور و معروف شخصیت ہیں ان سے متعلق کافی معلومات جو کہ کتابوں اور دیگرذرائع سے مل سکتی ہے۔ مثلاََ حضرت کی ولاد و سیادت، تعلیم و تربیت، درس و تدریس، علمی آثاراور تصانیف وغیرہ۔
ان سے متعلق کچھ معلومات حسبِ ذیل دی گئی ہے:۔
تصانیف:
علماء اسلام میں ایسے بزرگوں کی کمی نہیں جن کی تصانیف کے اوراق اگر ان کی زندگی کے ایام پر بانٹ دیے جائیں تو اوراق کی تعداد زندگی کے ایام سے زیادہ ہوجائے امام ابن جریر طبری ،حافظ خطیب بغدادی امام فخر الدین رازی،حافظ ابن جوزی وغیرہ متعدد نام اس سلسلے میں لیے جاسکتے ہیں ہندوستان میں اس سلسلے کا اخیر نام حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کا ہے۔
آپ کی تصانیف اور رسائل کی تعداد 800تک ہے ،ان میں سے چند ایک کے نام پیش خدمت ہیں۔
تفسیر بیان القرآن ،سلیس بامحاورہ ترجمہ، تفسیر میں روایات صحیحہ اور اکابر کے اقوال کا التزام کیا گیا ہے۔
اعمال قرآنی ،قرآن مجید کی بعض آیتوں کے خواص
حقیقۃ الطریقۃ ،سلوک وتصوف کے مسائل وروایات پر مشتمل ایک بے نظیر کتاب
احیاء السنن،فقہی ترتیب پر جمع کیے گیے احادیث کا مجموعہ
امداد الفتاوی،فقہی مسائل اور مباحث کا ایک نادر مجموعہ
الانتباہات المفیدہ ،جدیدتعلیم یافتہ لوگوں کے مذہبی اعتراضات کے جوابات
اعلاء السنن ،مذہب حنفی کی موید احادیث ،محدثین اور اہل فن کی تحقیقات کا مجموعہ
بہشتی زیور،اسلامی معلومات کا مکمل ذخیرہ
المصالح العقلیہ،اسلامی احکام ومسائل کے مصالح وحکم کا بیان
جمال القرآن ،اصطلاحات تجوید پر مشتمل ایک عام فہم رسالہ
نشر الطیب ،آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مشتمل جامع مانع کتاب [1] [2]
Wuchoo1 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:28, 19 اگست 2014 (م ع و)
Edit request on 3 جون 2015
ترمیممولانا اشرف علی تھانوی صاحب کے بارہ میں میرے پاس بہتر اور اچھا مواد موجود ہے۔ تخریب کاری سے بالکل پاک۔اگر اجازت ہو تو کیا میں موضوع “اشرف علی تھانوی“ پر مواد مہیا کر سکتا ہوں بطور ترمیم؟
راہنمائی
ترمیماشرف علی تھانویؒ پر مستند مواد موجود ہے۔ اسے شائع کرنے کیلئے اسی صفہ تبادلہ خیال میں مضمون دیا جائے یا کسی اور جگہ۔۔۔۔۔ رہنائی فرمائیں۔
لقب
ترمیممولانا اشرف علی تھانوی صاحب کا لقب "حکیم الامت تھا ۔