تبادلۂ خیال:حرارت
حرارت کے صفحے پر تحریر ہے کہ حرارت کو انگریزی زبان کے حرف Q سے علامت بند کیا جاتا ہے۔یہ روایت یونیورسل نہیں ہے بلکہ مختلف سائنسی اشاعتوں (کتابوں اور جرائد) میں حرارت کے لیے مختلف علامات استعمال کی جاتی ہیں۔ بہت ساری کتابوں میں H کی علامت استعمال کی جاتی ہے۔ اور اب جدید طبیعیات میں تو عموما درجہ حرارت کو حرارت کے مترادف استعمال کیا جاتا (جس کی اپنی وجوہات ہیں اور سب سے بڑی وجہ مساوات کو غیر ضروری پیچیدگی سے پاک کرنا ہے) ہے اور اس صورت میں T کو دونوں یعنی درجہ حرارت اور حرارت کی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر اچھی بات یہ ہے ہرجگہ واضح کر دیا جاتا ہے کہ کس مقدار کے لیے کون سی علامت استعمال کی جارہی ہے۔ لٰہذا میری تجویز یہ ہے کہ یہاں پر علامت کے متعلق کچھ بیاں نہ کیا جائے بلکہ قاری جب کسی سائنسی اشاعت کو پڑھے تو اُسے اُس سیاق وسباق میں جو علامت استعمال کی گئ ہو کو اختیار کرنے میں آسانی ہو۔ رفیع اللہ (تبادلۂ خیال) 13:10, 20 اکتوبر 2012 (UTC)
حرارت سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر حرارت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔