تبادلۂ خیال:حقوق نسواں

شائد میری بات آپ دوستوں کو بہت بری لگے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ آپ غیر جانبدار ہیں جبکہ وکیپیڈیا غیر جانبداری کا تقاضا کرتا ہے، آپ سب دوست conflict of interest کا شکار ہیں، آپ ہر چیز میں اسلام کی حقانیت کا پہلو ڈھونڈتے ہیں، خواہ حقوق نسوان کا مضمون ہو یا جادو۔ میں اگر چند ایک حدیثیں یا قرانی آیات لگا دوں تو شائد آپ مجھے یہاں سے بین کرنا مناسب سمجھیں کہ وہ آپ کے خواتین کے حقوق کے اسلامی دعوے کی تردید کرتی ہیں۔ میری جہاں تک تجویز ہے کہ اس مضمون کو صرف حقوق نسوان تک محدود کیا جائے اور اس میں سے اسلام کا ذکر ختم کیا جائے وگرنہ اس کا عنوان اسلام اور حقوق نسوان رکھ دیا جائے۔--Jogibaba (تبادلۂ خیال) 20:31, 21 فروری 2014 (م ع و)

  • جوگی بابا آپ کی بات بالکل بری نہیں لگی۔ کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ مضامین غیر جانب دار ہی ہوں مگر آپ کو خود پتہ ہے کہ یہاں پر افرادی قوت کی کمی ہے۔ آپ چاہے تو اس میں اپنے دلائل بھی ڈال دیں۔ مضامین وقت کے ساتھ ساتھ ہی بہتر ہونگے۔ جن اصحاب کے پاس اسلام کے حوالے سے معلومات تھیں انہوں نے ڈال دی۔ آپ بھی ڈال دٰیں۔ باقی اس مضمون کو واقعی توجہ کی ضرورت ہے، انشاء اللہ اسے ضرور دیں گے۔باقی کسی بھی مضمون میں اس سے متعلقہ کسی بھی حوالے سے معلومات ڈالی جا سکتی ہیں۔ آپ جادو ٹؤنے کے صفحات میں سائنسی حوالوں ے معلومات شامل کریں۔اس مضمون میں اسلام کے حوالہ جات تو ٹھیک ہے مگر مضمون کو دوبارہ ترتیب دینے کی ضرورت ہے کہ ہر چیز اپنی جگہ پر ہو۔یہ سانچہ:اسفار کتاب مقدس دیکھیں۔ یہ مضامین میں لکھ رہا ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ پورا مسلمان ہوں مگر مجھے یقین ہے کہ ان مضامین کی غیر جانبداری پر کی عیسائی کو ایک لفظ کا اعترض نہ ہوگا۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 21:24, 21 فروری 2014 (م ع و)
واپس "حقوق نسواں" پر