دینوری ایک ضد ابہام صفحے کے لئے درکار ہے۔ 6 افراد دینوری (مفرد لقب) کہلاتے ہیں۔ کیا اس کو بدل سکتے ہیں؟--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:16, 1 نومبر 2015 (م ع و)

کسی بھی ضد ابہام صفحہ کے لیے آپ عنوان (ضد ابہام) یہ طریقہ استعمال کر کے ضد ابہام صفحہ بنا سکتے ہیں۔ بہت سی قدیم مسلم شخصیات کو مفرد القاب سے پکارا جاتا ہے۔ مگر وہی لقب کسی ایک کے نام کا متبادل بھی بن چکا ہوتا ہے تو اس کے لیے عربی، فارسی، اور انگریزی ویکی پر بھی یہی واحد مفرد لقب یا نام استعمال کیا جاتا ہے، جیسے حا‍قظ اور رومی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:31, 18 نومبر 2015 (م ع و)
جی وہ مجھے معلوم ہے۔ میں نے عرض کیا ہے چھ افراد اسی ایک مفرد لفظ دینوری سے پہچانے جاتے ہیں اس لیے ان کے ما بین مغالطہ ہو جاتا ہے۔ لیکن متعلقہ مضمون کی شخصیت کو ابو حنیفہ دینوری کہہ کر ان کے ہم عصر ابن قتیبہ دینوری سے ممتاز کیا جاتا ہے۔ (اور یہاں دینوری اور ابوحنیفہ دینوری کو خلط ملط کر دیا گیا ہے) اور ممشاد علوی دینوری اور ابو العباس دینوری اور دیگران کو ان کے زمانے اور شعبہ کے فرق کی وجہ سے قرائن کے سہارے پہچانا جاتا ہے۔ ویسے ان سب کو مفرد لفظ دینوری سے ہی یاد کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی ہمارے الفاظ پر پہلے غور فرما لیا کریں۔ تاکہ وقت بچایا جا سکے۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:23, 19 نومبر 2015 (م ع و)
علی نقی، YesY تکمیل--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:49, 9 مارچ 2017 (م ع و)

دینوری سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "دینوری" پر