Untitled ترمیم

مخالفین نے رپٹ لکھائی ہے تھانے میں
کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں
اکبر الہ آبادی

  • اگر آپ رپٹ کو مناسب سمجھتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ ذکر کے بارے میں یہ ہے کہ ذکر بھی مکمل طور پر رپٹ کا ہم معنی لفظ ہے کیونکہ (رپورٹ سے بنا) رپٹ بھی کسی بات کو ذکر کرنے یا بیان کرنے کے ہی معنی رکھتا ہے۔ میرے ذہن میں ذکر کو منتخب کرتے وقت جو نکات تھے وہ یہ ہیں۔
  1. جہاں بے شمار مشکل الفاظ اردو ویکی پر متعارف کیۓ گۓ ہیں وہاں ایک اور سہی (ذکر مشکل تو نہیں عام لفظ ہے مگر اسکا report کے لیۓ انتخاب شائد منفرد لگا ہو) کیونکہ ذکر کا لفظ رپٹ کی نسبت زیادہ نفیس اور اپنا سا لگتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی سنجیدہ سائنسی مضمون میں research report کو تحقیقی رپٹ کی جگہ تحقیقی ذکر لکھنا اس سنجیدہ مضمون کی عبارت میں زیادہ رچا بسا سا لگے گا۔
  2. report کی جمع reports اور اسی طرح ذکر کی جمع ----- اذکار ----- ہوتی ہےجیسے اردو میں فکر کی جمع افکار کی جاتی ہے، رپٹ کی جمع کیا بنائی جاۓ : - ) اور اسی طرح report سے reporting بنایا جاتا ہے جسے ذکر سے ----- تذکیر ----- کہتے ہیں ، رپٹ سے reporting کے لیۓ کیا لفظ بنے گا۔
  3. میں نے تبادلۂ خیال میڈیاوکی:Specialpages-group-maintenance صفحات پر ترجمہ کرتے وقت تبادلۂ خیال پر پوچھا بھی تھا کہ کوئی اور مناسب لفظ ہے تو براۂ کرم آگاہ کیجیۓ، اور اب آپ کی راۓ لگتا ہے کہ رپٹ کے حق میں ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ؛ کیا ذکر (بیان) کے صفحے کا نام تبدیل کر کہ رپٹ کر دیا جاۓ ؟ سمرقندی
"رپٹ" کا redirect میں نے اس صفحہ کی طرف بنایا تھا، اس لیے حوالہ لکھ دیا۔ لفظ "ذکر" ہی مناسب ہے۔ --Urdutext 10:42, 28 اپريل 2008 (UTC)
واپس "ذکر (بیان)" پر