تبادلۂ خیال:رابط محیط عالم
شکبہ محیط عالم دلچسپ ہے، لیکن کیا شکبہ کی جگہ کوئی مانوس لفظ نہیں لے سکتا؟ ویسے ازراہِ تفنن ورلڈ وائیڈ ویب سے عالم تمام دامِ جال میں ہے، ذہن میں آتا ہے۔ Nahmed
- آپ نے درست توجہ دلائی ، میں خود بھی شبکہ کو تبدیل کرنا چاتا ہوں پر کوئی مناسب لفظ ہے کہ مل کے ہی نہیں دے رہا۔ شبکہ کو web کی جگہ استعمال کرنا اس لیۓ بھی مناسب نہیں لگ رہا کہ یہی لفظ ویکیپیڈیا پر internet کے لیۓ اختیار کیا جاچکا ہے۔ ویسے آپ نے بھی دام جال کی خوب سجھائی :-) خیر ذیل میں web کے لیۓ چند متبادلات دے رہا ہوں اور تمام افراد سے گذارش ہے کے اپنی راۓ اور مشورے سے ضرور آگاہ کیجیۓ ، پھر میں نے خود کوئی منتخب کرلیا تو شکوہ نہ کیجیۓ گا کہ مشورہ نہیں مانگا۔
- ربطِ محیطِ عالم ----- (گو ربط کا لفظ link کے لیۓ استعمال ہوتا ہے لیکن web کا مفہوم بھی درپردہ ربط ہی کے دائرے میں آتا ہے)
- چرخ محیط عالم ----- (چرخ بمعنی دائرہ و گردش ---- اردو میں چرخ تو کم کم استعمال میں ہے مگر اسی سے چرخی یا چرخہ سب جانتے ہیں یعنی کباب میں ہڈی بننے کا کوئی اندیشہ نہیں)
- حابک محیط عالم ----- (حابک بمعنی woven)
- نسیج محیط عالم ----- (نسیج بمعنی tissue یا جال)
علاوہ عرض بالا ، اگر کسی کے علم میں کوئی بہتر متبادل ہو تو اس سے بھی آگاہ کیجیۓ ، کوئی جواب یا اعتراض نا آنے کی صورت میں تین روز بعد 23-07-2006 ----- نسیج محیط عالم ----- کو اختیار کر لیا جاۓ گا ۔ افراز
ذاتی طور پر میں، ربطِ محیطِ عالم کے حق میں ہوں۔ کیوں کہ نہ صرف یہ نکتہ بجا معلوم ہوتا ہے کہ web کا استعمال link کے دائرے میں آتا ہے، بلکہ ربط ایک زیادہ عام فہم لفظ بھی ہے، جس کو ذہن میں رکھنا نسبتاً آسان ہے۔Nahmed
- ٹھیک ہے، لیکن چونکہ ربط کو link کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے لہذا ابہام سے بچاؤ کی خاطر ربط کی صورت اسم ، رابط ، کو ویب کے لیۓ استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ اردو ویکیپیڈیا پر مشوروں کا رواج کم ہی ہے لہذا کسی امید و انتظار کے بغیر یہ ترمیم لاگو کی جارہی ہے۔
میرا خیال ہے کہ ربط link کے لیے ہی زیادہ بہتر ھے ۔ ویسے جال کے بارے میں آپ کیوں سنجیدہ نہیں ہیں؟ جال محیط عالم (جمع) وسعت عالم جالا --Mumtaz.siddiqui 00:09, 1 اگست 2006 (UTC)
بڑی دیر بھئی، بڑی دیر بھئی!
ترمیم- اول : تو یہ کہ آپ کے مشورے پہ عمل کرنا اب میرے بس میں نہیں کہ رابط کا لفظ جا بہ جا پھیل چکا ہے اور اسکو چن چن کر جال کرنے کی وقت مجھے اجازت نہیں دیتا۔
- دوئم : یہ کہ رابط اور ربط میں فرق ہے۔ ربط ، لنک کے لیۓ استعمال ہورہا ہے جیسا کہ آپ نے کہا اور رابط، tie اور ribbon کو کہتے ہیں جو کہ جال کے تاروں کے مترادف مفہوم میں آتا ہے۔
- سوئم : اگر آپ واقعی جال کو ہی مناسب سمجھتے ہیں تو آپ رابط کی جگہ جال کرسکتے ہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ بس اس بات کا خیال کیجیۓ گا کہ آپکو صرف صفحہ کا عنوان ہی نہیں بلکہ جیسا میں نے اوپر عرض کیا چن چن کر (تلاش کے آپشن سے) ہر جگہ تبدیل کرنا ہوگا۔ ہاں ایک بات اور جال کو جال ہی رہنے دیجیۓ اسکو جالا مت کیجیۓ گا۔ شکریہ ۔ افراز