Untitled ترمیم

  • یہ مضمون کیمائی عنصر سونا کے بارے ہے۔ سب سے پہلے اس موضوع پر اظہار کی ضرورت ہے۔ معاشی اور سیاسی پہلو مختصرا بیان کیے جا سکتے ہیں۔ اگر تفصیل سے لکھنا ہو تو سیساسی اور معاشی پہلوں پر علیحدہ مضمون بنایا جا سکتا ہے۔ --Urdutext 00:58, 30 جنوری 2012 (UTC)

  • مدد کرنے پر عرفان ارشد صاحب کا شکریہ۔

Shahab (تبادلۂ خیال) 16:34, 2 جون 2013 (م ع و)

متوقع اضافہ ترمیم

سونا

سونا دنیا کی قیمتی دھاتوں میں شامل ہے بنیادی طور پہ سونے کی ایک ہی قسم ہوتی جسے انگلش میں 24 کیرٹ عربی میں24 قیراط کہا جاتا ہے اردو میں اسے خالص سونا یا پانسے کا سونا کہا جاتا ہے۔ضرورت کے مطابق اس میں ملاوٹ کرکے اس کے کیرٹ کو کم کردیا جاتا ہے جس سے اس کی مختلف اقسام وجود میں آجاتی ہیں جسے کی تفصیل نیچے جدول میں دکھائی گئی ہے۔پاکستان اور دنیا کے بیشتر ممالک کی منڈیوں میں خالص کی دو شکلوں میں دستیاب ہے۔

1-بسکٹ یا پیس والا سونا

بسکٹ کی شکل میں ایک ڈھیلی بنی ہوتی ہے جسے عرف عام پیس یا بسکٹ کا سونا کہا جاتا ہے یہ وہ سونا ہے جو کان سے نکلنے کے بعد کسی ریفائنری میں صفائی کے بعد مارکیٹ میں بھیجا جاتا ہے یا بڑی بڑی نامور کمپنیاں پرانے سونے کو ریفائن کرکے اپنی مخصوص مہر کے ساتھ مارکیٹ میں بیچتی ہیں ان میں ملکہ الزبتھ کی فوٹو والا پیس سوئس گولڈ اور اے آر وائے گولڈ کا سونا مشہور اور زیادہ پراعتماد سمجھا جاتا ہے یہ صرف مخصوص اوزان میں ہی دستیاب ہوتا ہے(جن میں ایک اونس پچاس گرام اور دس تولے والے بسکٹ زیادہ معروف ہیں)۔ان پہ متعلقہ کمپنی کی جانب سے سیریل نمبر بھی پنچ کیا جاتا ہے۔اس سونا کی مہر کو مٹا دیا جائے یا اس کے ٹکڑے کردیئے جائیں تو یہ سونا سونے کی دوسری قسم(جسے تیزابی یا پٹھور کہا جاتا اور جس کا ذکر نیچے موجود ہے) میں چلا جاتا ہے سونے کی اس قسم کا استعمال سونے کو بطور اثاثہ محفوظ کرنے کے لئے یا بین الاقوامی زرتبادلہ اور زرمبادلہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ٹی وی اخبار اور خبروں میں آپ جو سونے کا بھاؤ سنتے ہیں وہ اسی سونے کا بھاؤ بتایا جاتا ہے

2-پٹھور یا تیزابی سونا

سونے کی دوسری قسم کو پٹھور یا تیزابی سونا کہا جاتا ہے۔یہ بھی خالص سونا ہی ہوتا ہے لیکن نہ تو یہ کسی مخصوص وزن کی ڈلی ہوتی ہے اور نہ ہی اس پہ کسی بڑی کمپنی یا عالمی ادارے کی مہر ہوتی ہے۔یہ ایسا سونا ہوتا ہے جو سنار حضرات پرانے زیورات کو پگھلا کر اس کا نکھار کرنے کے بعد خالص سونا الگ کردیتے ہیں اور ملاوٹ الگ کردیتے ہیں عموما یہی سونا زیورات بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔یہ سونا بسکٹ والے سونے سے سستا ہوتا ہے یہ فرق عموماپانچ سو سے ایک ہزار تک کا ہوتا ہے۔ کیرٹ یا قیراط کی تعریف

سونے اور چاندی کے خالص ہونے کو قیراط کے پیمانے سے ناپتے ہیں۔ خالص ترین سونا اور چاندی 24 قیراط ہوتے ہے۔ سونے کے قیراط کم کرنے کا سادہ سا طریقہ مثال کے ساتھ درج ذیل ہے۔ گیارہ ماشے خالص سونا+ایک ماشہ ملاوٹ=ایک تولہ سونا 22 کیرٹ/قیراط۔ ساڑھےدس ماشے خالص سونا+ڈیڑھ ماشہ ملاوٹ=ایک تولہ سونا 21 کیرٹ/قیراط۔ دس ماشے خالص سونا+دوماشہ ملاوٹ= ایک تولہ سونا 20 کیرٹ/قیراط۔ نو ماشے خالص سونا+تین ماشے ملاوٹ=ایک تولہ سونا 18 کیرٹ/قیراط۔

ملاوٹ کے لئے تانبہ چاندی یا کسی دوسری ایک دھات یا مختلف دھاتوں کے مرکب کا ضرورت کے مطابق استعمال کیا جاتا ہے۔چاندی کے کیرٹ کم کرنے کا بھی یہی کلیہ ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:00, 18 ستمبر 2016 (م ع و)

24 قیراط سونا اور 22قیراط سونے میں کیا فرق ھے

37.111.140.64 17:09، 22 اگست 2023ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (ستمبر 2023) ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے سونا پر 2 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 09:13، 7 ستمبر 2023ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (فروری 2024) ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے سونا پر 3 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 20:23، 9 فروری 2024ء (م ع و)

واپس "سونا" پر