تبادلۂ خیال:عبد الحلیم شرر

ویسے نثر نگار اور جو ناول لکھتا ہے کیا دونوں ایک ہیں؟

جو ناول لکھتا ہے وہ ناول نویس ہوگا؟--سیف اللہ 10:02, 29 جون 2006 (UTC)


دراصل ناول نگاری نثر نگاری کی زیلی صنف ہے۔ نثر سے مراد غیر منظوم صنف ادب ہے۔ اس لیے کسی ناول نگار کو نثر نگار بھی کہا جاتا ہے۔ اور اسے ناول نگار بھی کہا جاسکتا ہے۔ Wahab

حالیہ اضافے کے بارے میں بیان

ترمیم

اپنی چند مصروفیات کی وجہ سے مضمون کو پھیلانے کی رفتار کافی سست رہی ہے۔ بہر حال اپنے طور پر میں نے یہ کام آج مکمل کر دیا ہے۔ واضح رہے کے تمام نئی معلومات شرر کے ناول فردوس بریں کے دیباچہ سے لی گئی ہیں۔ ناول کا یہ نسخہ علم و عرفان پبلشرز، لاہور نے شائع کیا ہے اور دیباچہ سید وقار عظیم نے تحریر کیا ہے۔ چونکہ معلومات میں تبدیلی و تحریف کسی طرح بھی قابل قبول نہیں لہذا حقوق اشاعت کی خاطر متن میں خاطر خواہ تبدیلی کی گئی ہو اور معلومات کو اپنے الفاظ میں تحریر کیا گیا ہے۔ اصل مضمون سے کسی بھی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہو سکتی ہے۔ صرف معلومات کو من و عن تحریر کیا گیا ہے۔

نوٹ: علم و عرفان پبلشرز، لاہور اور سید وقار عظیم کا ذکر محض علمی حوالہ کیلیے کیا گیا ہے۔ مذکورہ ادارہ یا شخصیت سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔
وہاب صاحب، مضمون کو ایک نظر دیکھ لیجیے۔ کوئی اصلاح درکار ہو تو کر دیجیے۔ شکریہ۔

حیدر 23:25, 27 اگست 2006 (UTC)

بہت خوب حیدر آپ کا اضافہ قابل داد ہے۔ اگر اسی طرح دوسرے لوگ بھی مضامین کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں تو ایک دن اردو وکی کسی بھی دوسری بڑی وکی سے پیچھے نہیں رہے گا۔ wahab

شکریہ وہاب صاحب۔ حیدر 20:02, 28 اگست 2006 (UTC)
واپس "عبد الحلیم شرر" پر