علی سیٹھی (انگریزی Ali Sethi) (پیدائش July 2 1980) پاکستان کرکیٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور مایہ ناز صحافی نجم سیٹھی[1] کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ علی سیٹھی کو کلاسکل میوزک میں بہت دلچسپی تھی اور انہیں کلاسکل گانے کا بہت شوق تھا لہذا انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی لندن سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کلاسکل میوزک سیکھنا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے عمدہ گلوکار بن گئے۔ علی سیٹھی کا پہلا گانا "محبت کرنے والے" 2010ء میں رلیز ہوا۔ علی سیٹھی ملک کے مقبول ترین میوزک پلیٹ فارم کوک سٹوڈیو[2] میں بھی کئی بار اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔ کوک سٹوڈیو سیزن 8 انہوں نے اپنا پہلا گانا "عمراں لگیاں" گا کر سن نے والوں کے دل جیت لیے۔ صرف یہی نہیں علی سیٹھی ایک عمدہ گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے مصنف بھی ہیں، ان کی پہلی کتاب "the wish maker" جس نے شایع ہونے کے بعد خاصی مقبولیت حاصل کی۔

علی سیٹھی سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "علی سیٹھی" پر