تبادلۂ خیال:غبار خاطر
تعارف ندارد
ترمیمکس بھی مضمون کے شروع میں، اس کے پہلے پیراگراف میں، محض ایک یا دو سطور میں موضوع مضمون کا مختصر مگر جامع تعارف ہونا چاہیے۔ جس انداز میں یہ مضمون تحریر کیا گیا ہے ایک ناشناس آدمی کو کئی پیروں تک کچھ اندازہ نہیں ہوتا کہ غبار خاطر آخر ہے کیا چیز۔
اس کا تعارف کچھ اس طرح ہونا چاہیے:
- غبار خاطر مولانا ابو الکلام آزاد کی تحریر کی ہوئی ایک نثری کتاب ہے جو ۔۔۔
اس جملے کو آپ زیادہ اچھے طریقے سے مکمل کر سکتے ہیں۔
حیدر 05:06, 27 جون 2006 (UTC)
شکریہ
ترمیمآپ نے میری گزارش کو قبول کرتے ہوئے مضمون کے شروع میں جو تعارف شامل کیا ہے اس کیلیے میں آپ کا شکرگزار ہوں۔ آپ اگر اپنے باقی مضامین میں بھی اسی قسم کی ترامیم کر دیں تو انجان قارئین کیلیے بہت سہولت ہو جائے گی۔
ایک بار پھر شکریہ!
حیدر 19:50, 27 جون 2006 (UTC)
ٹھیک میں دیکھتا ہوں لیکن مضمون میں تعارف موجود تھا لیکن تجزیہ کے باب میں اب میں صنف کی بھی نشاندہی کردیتا ہوں اور اس کے لیے الگ صفحہ بھی بنا دیتا ہوں۔