تبادلۂ خیال:فسادات راولپنڈی، 15 نومبر 2013ء
کچھ جملے کوریکٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ مضمون کے ڈیلیٹ ہونے کی کوئی ریژن نہیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:42, 18 نومبر 2013 (م ع و)
- عبدالرزاق صاحب، آپ تجربہ کار لکھنے والے ہیں۔ مگر آپ نے کچھ اس طرح مواد ڈالا ہے کہ مضمون سمجھ میں نہیں آ رہا۔ براہ کرم اس طرف توجہ دیں۔ اخبار کی خبر جوں کی توں ویکیپیڈیا پر نہیں لکھ دی جاتی۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 05:04, 22 نومبر 2013 (م ع و)
سانحہ راولپنڈی میں پہلے مدرسے سے فائرنگ کی گئی
ترمیممحترم کیا یہ آزاد اور غیر جانب دار دائرۃ العارف وکیپیڈیا ہے جس میں آپ نے میرے اخبارات کے حوالے کاٹ کر اپنے من کی بات کو من و عن رہنے دیا؟ فسادات راولپنڈی، 15 نومبر 2013ء والے صفحہ پر جو میں نے لکھا جب اس کے حوالہ جات موجود ہیں تو اعتراض نہیں ہونا چاہئیے تھا۔ چنانچہ میں سکین کروا کے انقلاب اخبار کی خبر بھی نشر کرتا ہوں۔ بس تھوڑا سا انتظار فرمائیں۔ "روزنامہ نوائے وقت کی رپورت کے مطابق "پولیس کے حکام کے ساتھ کمشنر آفس میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی، شہر بھر میں فوج نے گشت شروع کردیا۔ یوم عاشور پر راولپنڈی پولیس نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سخت ترین سکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے۔ ہیلی کاپٹروں سے جلوس کی فضائی نگرانی کی جارہی تھی، جب جلوس فوارہ چوک پہنچا تو دن اڑھائی بجے کے قریب اچانک بعض نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے ساتھ اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی۔ پتھرائو اور پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال کے ساتھ علاقے میں شدید بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس سے کئی افراد نے سرکاری بندوقیں چھین لیں اور ان سے فائرنگ شروع کردی، بعد میں دو سرکاری بندوقیں پولیس نے واگذار کرالیں۔ مشتعل افراد نے راجہ بازار میں کپڑے کے مرکز مدینہ مارکیٹ میں آگ لگا دی جس سے بیسیوںدکانیں جل گئیں، پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ آگ قریبی مسجد اور مدرسے تک پھیل گئی۔ 150 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں، نقصان کا مجموعی اندازہ ایک ارب روپے سے زائد ہے۔ راولپنڈی میں اس سے حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے" راولپنڈی ۔ جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم 10 افراد جاں بحق 90 زخمی۔ کرفیو جاری جبکہ روزنامہ انقلاب 16 نومبر کی خبر کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں شیعہ حضرات کے جلوس پر مدرسہ تعلیم القرآن والوں نے فائرنگ کا آغاز کیا چنانچہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے شیعوں نے مدرسے والوں پر دھاوا بول دیا۔ جبکہ مدرسہ کے حمایتی اپنی یک طرفہ راگنی الاپ رہے ہیں " عبدالرزاق قادری (تبادلۂ خیال) 13:15, 21 دسمبر 2013 (م ع و)