تبادلۂ خیال:قیس عبدالرشید
مزید تحقیق کی درخواست
ترمیماتنا بڑا دعوی کہ رسول اللہ ﷺسے ملاقات اور پھر دعا دینا تاریخی طور پرثابت ہونا مشکل ہے اور اگر ہے تو اس کے لئے واضح دلیل کی ضرورت ہوتی ہے۔برائے مہربانی مصدقہ اور مستند بات لکھیں امید ہے تحقیقی حوالے سے جواب دیں گے ابو السرمد
- بات آپ بالکل درست فرما رہے ہیں ،تحقیق ضروری ہے خاص کر اسلامی موضوعات پر۔لیکن یہاں پر عبدالمعین صاحب نے کچھ مستند کتب کے حوالہ جات دیئے ہیں،آپ ان کتب کو پڑھئے ان میں ذکر ملتا ہے باقی گوگل سرچ کے ذریعے بھی اس بات پر تحقیق ہوسکتی ہے، میں نے متعدد مقامات پر یہیں پڑھا ہے کہ وہ صحابی (رض) تھے۔انگریزی ویکیپیڈیا میں بھی اس موضوع پر مضمون لکھا گیا ہے اور وہاں بھی دس گیارہ حوالہ جات موجود ہیں۔--✿عثمان خان||تبادلہ خیال✿ 20:55, 22 جون 2015 (م ع و)
- ان کے متعلق کتب میرے پاس ہیں، میں حوالہ جات شامل کر دوں گا۔ اور اس عبارت کو بدلنا بھی ہوگا، کیوں کہ یہ بہر حال اختلافی ہے، جیسے بابا رتن ہندی کا معاملہ ہے۔ کیوں کہ وہ عرب کے نہیں تھے، نا ہی قبول اسلام کے بعد عرب میں ٹھہرے رہے۔ اس لیے احادیث اور اسماء رجال کی کتب بظاہر خالی ہیں، (جو صحابی ہونے کے قائل ہیں یا اس کی منطق بیان کرتے ہیں، ان کا یہ بیان ہے)--« عبید رضا » 22:37, 22 جون 2015 (م ع و)
جو کتابیں حوالہ جات میں شامل گئی ہیں ان میں سے میری دسترس میں کوئی کتاب بھی نہیں اگر کسی کے پاس ہوں تو میری درخواست ہے کہ وہاں سےدیکھ کر بتائے کہ انہوں نے کہاں سے یہ بات روایت کی ہےمیرا گمان ہے کہ یہ ساری کتابیں تقریبا ایک دو سو سال میں لکھی گئی ہیں مقصد اعتراض نہیں علم میں اضافہ اورتصدیق ہے۔--ابوالسرمد 01:58, 6 ستمبر 2015 (م ع و)