تبادلۂ خیال:منظم کثیر الاضلاع

اس سے پہلے regular کے لیے "باقاعدہ" استعمال ہوتا رہا ہے مثلا Platonic solid۔ منظم organized کے معنوں میں آتا ہے۔ سمرقندی صاحب سے رائے لے لیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 03:50, 4 ستمبر 2012 (UTC)

محترم (محترمہ) نشاندہی کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ ضرور سمرقندی صاحب سے رائے لیں اور ضرورت ہو تو صفحہ کا نام تبدیل بھِی کر دیں۔ مگر باقائدہ کی جگہ منظم استعمال کرنے میں کیا حرج ہے اگر وضاحت کر دیں تو مہربانی ہو گی۔ اگر وجہ ایک کی اصطلاح رائج کرنے کی ہے تو معاف فرمائیے گا مجھے مصفوفہ کی اصطلاح سمجھ نہیں آرہی۔ میں درحقیقت خود ایک اردو میں ریاضی کی کتاب میں (matrix) کے لیے قالب کا لفظ دیکھ چکا ہوں۔ مزید دیکھنا ہو تو http://translate.google.com/#en/ar/matrix پر بھی (matrix) کا عربی میں ترجمہ قالب ہی آتا ہے مصفوفہ نہیں۔ (ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 05:04, 4 ستمبر 2012 (UTC))

منظم کثیر الاضلاع سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "منظم کثیر الاضلاع" پر