تبادلۂ خیال:منظوراحمداسعدنگرملوا

  • ازہر راجستھان میں تقریب تکمیل بخاری کاانعقاد*

کتبہ *منظوراحمد ملوا*

مادرعلمی دارالعلوم پوکرن جواپنی سو سالہ دینی علمی اصلاحی خدمات کی وجہ سے کسی تعارف وتشہیر کامحتاج نہیں ہے، دارالعلوم پوکرن کو بالاتفاق صوبہ راجستھان میں دارالعلوم دیوبندکاترجمان ہونےکاشرف حاصل ہے، حضرت مولانا نورعالم خلیل الامینی جوعربی ادب میں امامت کادرجہ رکھتے ہیں، چار سال قبل جب دارالعلوم پوکرن میں عربی ادب کے تدریسی کیمپ کےحوالے سے تشریف لائےتھے، اس موقع پر مدرسہ محمودیہ تجویدالقرآن شیرپورہ اوجلاں کے بام ودرکوبھی قدوم میمنت سے منورفرمایاتھا، انہوں نے مدرسہ محمودیہ کا معائنہ لکھتے ہوئے دارالعلوم پوکرن کواس علاقہ کادارالعلوم دیوبند کہاتھا،

  • خودحضرت کی تحریر ملاحظہ فرمائیں*

حضرت نے لکھاکہ... اللہ تعالی مولانا قاری محمد امین صاحب اور اس علاقے کے فضلاے دارالعلوم دیوبندکوجزاے خیردے کہ اس صحراکی آبادیوں کو منور کرنے میں لگے ہوئے ہیں، نہ صرف اس مدرسہ کی بل کہ اس علاقے کے 'دارالعلوم دیوبند" یعنی دارالعلوم پوکرن کی بے پناہ تعاون اورحوصلہ افزائی کی ضرورت ہے،.....

دارالعلوم پوکرن کے موجودہ مہتمم عارف باللہ خاموش طبع ولی کامل حضرت اقدس مولانا وقاری محمد امین صاحب مدظلہم العالی کی پرسوز دعاؤں اور مخلصانہ کدوکاوش کی بدولت دارالعلوم پوکرن ترقی کی ہمہ جہت منازل طے کرنے میں برق رفتار کی مانند رواں دواں ہے،حضرت قاری صاحب جس خاموشی کےساتھ اور نام ونمود وشہرت طلبی کوبالائے طاق رکھر دارالعلوم پوکرن کو علمی میدان میں آگے لیجانے میں کامیاب ہورہےہیں، یہ ایک کسی ایک کرشمہ سے کم نہیں ہے،اللہ جل وعلا حضرت کوعمر نوح سے نواز کر مزیدخدمت دین کی توفیق عطافرمائے، اور ہر شرور فتن سے حفاظت فرمائے،


دارالعلوم پوکرن کی تعلیمی وتربیتی سرگرمیوں کودیکھتے ہوئے ملک کے چیدہ چیدہ علماء ربانیین بالخصوص حضرت مولاناومفتی احمد صاحب خانپوری دامت برکاتہم اور نمونہ اسلاف حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب کی طرف سے دارالعلوم پوکرن میں بخاری شریف کےآغاز کرنے کے حوالے سے مسلسل اورپرزور آراء آرہی تھیں، جس کے بناپر امسال ازہر راجستھان میں بخاری شریف کےدرس کا آغازہوا، جس کا پہلادرس عالم اسلام کی عظیم درسگاہ دارالعلوم دیوبند سے تشریف لائے ہوئے علامہ قمرالدین صاحب نے دیا،اور الحمدللہ حضرات اساتذہ کرام اور مدیر جامعہ کی توجہات سے *۱* اپریل بہ روز پیربخاری کا آخری درس دیاگیا، اس شادمانی کے موقع پر تقریب تکمیل بخاری کےعنوان سے ایک عظیم الشان اجلاس منعقد کیاگیا، جس میں جامعہ اسلامیہ اکل کوا کے شیخ الحدیث حضرت مولانا رضوان صاحب دامت برکاتہم کی تشریف آوری ہوئی، حضرت نے بخاری شریف کاآخری درس دیتے ہوئے چھالیس علماء کی دستاربندی فرمائی، اوردارالعلوم پوکرن کے زمہ داروں کوان چھالیس علماء کی کھیپ تیار کرنے پر دلی مبارک بادی پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا،اس پر نور تقریب میں فارغ ہونےوالےعلما کے متعلقین کےعلاوہ علاقے کے سینکڑوں علماکرام تشریف لائے، سبھی علمانے خوشی کااظہار کرتے ہوئے حضرت قاری صاحب مدظلہم العالی اوراساتذہ دارالعلوم پوکرن اور فارغین کو مبارک بادیاں پیش کیں،

میں ان چھالیس فارغین علما کو مبارک بادی پیش کرتاہوں، اور ایک عاجزانہ درخواست کرتاہوں کہ آپ جہاں بھی خدمت دین کریں،جس جگہ بھی آپ علم نبوت کی اشاعت وترویج میں مصروف رہیں، دارالعلوم پوکرن کو اپنا ادارہ سمجھ کر ہر طرح جسمانی ومالی تعاون سے اس کو پروان چڑھائیں، اور اپنی مستجاب میں ازہر راجستھان کو یاد رکھیں، اور اپنی علمی لیاقتوں وصلاحیتوں کو نکھارکردارالعلوم پوکرن کےلیے مزید شہرت نیک نامی کاذریعہ بن کر اساتذہ کرام کی مستجاب دعاؤں میں اپنا حصہ بنائیں، اللہ مادرعلمی کوشروع وفتن سے محفوظ فرمائے، اس کے فیض کو جاری وساری فرمائے

منظوراحمداسعدنگرملوا سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "منظوراحمداسعدنگرملوا" پر