میرے خیال میں مذکورہ اِصطلاحات کیلئے ’’مصرف‘‘ کا استعمال ابہام کا باعث ہوسکتا ہے. کیونکہ ’’صرافہ بازار‘‘ اور ’’صراف‘‘ کو عموماً سونا چاندی اور زیورات کے کاروبار کیلئے استعمال کیا جاتا ہے.

اور اُردو میں چونکہ ’’بینک‘‘، ’’بینکار‘‘ اور ’’بینکاری‘‘ کے الفاظ بہت عام ہوچکے ہیں اِس لئے ہمیں یہی الفاظ استعمال کرنے چاہئیں:

  • بینک (جمع: بنوک): Bank
  • بینکاری : Banking
  • بینکار (جمع: بینکاران): Banker
  • تحویلدار : Cashier
  • نقدی کار / زرشمار : Teller

تاہم پھر بھی اگر ’’مصرف‘‘ کی اِصطلاح استعمال کرنی ہی ہے تو میں درج ذیل اِصطلاحات کے استعمال کے حق میں ہوں:

  • مصرف / صرافہ: Bank
  • مصارف / صرافات : Banks
  • صرافت : Banking
  • صراف (جمع: صرافین) : Banker / Cashier / Teller ..... --محبوب عالم 05:07, 7 جولا‎ئی 2011 (UTC)

مَصرِف سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "مَصرِف" پر