تبادلۂ خیال:نواز رضا
غیر معروف شخصیت
ترمیممیرے خیال میں نواز رضا صاحب کوئی ایسی معروف اور قابلِ ذکر شخصیت نہیں کہ اُن کے نام کا صفحہ اُردو ویکیپیڈیا پر موجود ہو۔ اپنے منھ میاں مٹھو کے مصداق غالباً مضمون بھی خود ہی تحریر کیا یا کروایا گیا ہے۔ آخری جملہ تو ملاحظہ ہو کہ
” | محمد نواز رضا ہر لحاظ سے ایک مکمل انسان اور انتھک جدوجہد پر یقین رکھنے والی ایسی ہر دل عزیز شخصیت کے مالک ہیں جن کی صحافتی خدمات کے باعث ان کا نام ،، گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ ،، میں شامل کیا جانا چاہئے | “ |
منتظمین توجہ فرمائیں۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:26, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)
نواز رضا
ترمیمنواز رضا ایک معروف صحافی ہیں اور ان کی پندرہ سولہ سالہ صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں راولپنڈی مییں میڈیا ٹائون نواز رضا ہی کی کاوش ہے وہ کل بھی ہمارے ایک حقیقت تھے اور آج بھی حقیقت ہین ان کے متعلق مضمون مین بہتری کے لئے حوالہ جات کے ساتھ مواد جمع کیا جا رہا ہے عمار ابن ضیاء صاحب خود تو صحافی کی تعریف میں نہیں آتے لیکن محسوس ہوتا ہے کہ انہیں کالم نگار و صحافی نواز رضا کے متعلق مضمون اچھا نہیں لگا منتظمین اس پر رائے شماری کروانا چاہیں تو سینکڑوں صافی اس مضمون کے حق مین رائے دے سکتے ہیں
عمار ابن ضیا صاحب خود نمائی کے خبط میں مبتلا دکھائی دیتے ہین برداشت کرنا نہیں قبول کرنا سیکھئے
منتظمین توجہ فرمائیں
سابق ممبر ایگزیکٹو باڈی راولپنڈی پریس کلب شیخ طہیر احمد
نواز رضا کی شخصیت
ترمیمنواز رضا کے عنوان سے یہ مضمون میں نے لکھا ہے اور یہ ابھی مکمل مضمون نہیں ہے جیسے جیسے مجھے نواز رضا صاحب کے بارے میں معلومات اور حوالہ جات دستیاب ہوں گے اس مضمون میں ضرور شامل کرتا رہوں گا ( بشرط زندگی) ۔ جناب عمار ابن ضیاء صاحب نواز رضا صاحب کی شخصیت کے بارے میں شائید آپ نہیں جانتے میری گزارش ہے کہ کبھی ان کی شخصیت کا قریب سے مطالعہ کریں ۔ مضمون انہوں نے لکھا نہ لکھوایا اگر انہیں ایسی کوئی خواہش ہوتی تو اپنے طویل صحافتی کیریئر کے دوران وہ بہت پہلے اس خواہش کو پورا کر سکتے تھے مضمون کے آخری جملہ پر آپ ناراض ہوئے ، میں ایسا ہی سمجھتا ہوں کہ گنیز بک اف ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام ہونا چاہئے لیکن عمار ابن ضیاء ایک بڑا نام ہے اور اس نام کے احترام میں میں نے یہ جملہ حذف کر دیا ہے شکریہ خالد قریشی ممبر گورننگ باڈی راولپنڈی کرائم کورٹ اینڈ سٹی جرنلسٹس ایسوسی ایشن(2014/15)
نواز رضا معروف شخصیت
ترمیمحاجی محمد نواز رضا صاحب کا نام پاکستان کے صحافتی حلقوں کا معتبر اور معروف نام ہے عمار ابن ضیاء صاحب تصیح فرما لیں احسان بخش سابق جوائنٹ سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس