تبادلۂ خیال:نیشنل جیوگرافک سوسائٹی

  • اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی (پالیسی) کے تحت اردو نام کی جانب منتقل کیۓ جانے والے صفحات کو، بلاوجہ واپس نہ کریں۔ تبادلہ خیال پر فیصلہ کریجیۓ۔ افراز
  • جناب خالد محمود صاحب ، آپ کے پیغام کا شکریہ ۔ میری آپ سے گذارش ہے کہ نام کو اردو میں ہی رہنے دیجیۓ۔ یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہے کہ کسی انگریزی نام کو اردو میں کرنے سے ڈر لگتا ہے۔ دنیا کی ہر زبان میں نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کو اس زبان میں ترجمہ کرکے ہی لکھا جاتا ہے۔ اگر درکار ہوں تو ان قوموں کی مثالیں دے سکتا ہوں جو کہ پاکستان سے ایک ہزار سال آگے پہنچ چکی ہیں اور اپنی زبان میں ہی ہر انگریزی لفظ کو لکھ کر پہنچی ہیں۔ افراز

Lost in Translation

ترمیم

طعنہ زنی کی بجائے اگر ٹھوس وجوہ بیان کی جائیں تو بہتر ہو۔ جس عملی پالیسی کی بات کی جا رہی ہے اس کو صرف ایک صاحب مسلط کر رہے ہیں۔ انسائکلوپیڈیا کا مطلب ہے معلومات کو بغیر تحریف کے بیان کرنا۔ غیرضروری اور ناقابل استعمال تراجم نہ صرف تحریف ہے بلکہ علم کو ایک ایسی شکل میں ڈھالنا ہے طالب علم یہی سوچتا رہ جائے کہ اصل اصل ہے یا ترجمہ اصل۔ جن ممالک کا ذکر آپ کر رہے ہیں وہاں نیشنل جیوگرافک سوسایٹی کی باقاعدہ شاخیں موجود ہیں اور ادارے کے نام کا ترجمہ ادارے کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ مثلا اقوام متحدہ کے نام کا ہر زبان میں ترجمہ اقوام متحدہ میں دفتری طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ کسی بھی ادارے کے نام کا وہ ترجمہ جو اس ادراے کا منظور کردہ نہ ہو سراسر غلط معلومات ہے۔ ادارے کے نام کا مطلب بین السطور تو بیان کیا جا سکتا ہے لیکن ادارے کے نام کا ترجمہ مسلط نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ وہ ادارے سے منظورشدہ نہ ہو۔ حیدر 02:20, 6 نومبر 2006 (UTC)

  • جو کام اردو ویکیپیڈیا پر ہو رہا ہے اور کیا جارہا ہے اگر آپ اس سے بےخبر ہیں تو یہ میرا قصور نہیں۔ شخصی حکمت عملی کی اصطلاح استعمال کرنے سے پہلے آپ کسی تنظیم یا انجمن کا مفہوم سمجھنے کی کوشش کیجیۓ۔ کیا اردو ویکیپیڈیا ایک تنظیم نہیں ؟ اور تنظیم پر جو کام کیا جاتا ہے وہ شخصی نہیں کہا جاسکتا۔
  • اتنی معلومات اس ناچیز کو بھی ہیں جو آپ نے بیان کی ہیں۔ میں نے کبھی کسی کاروباری انگریزی ادارے کے ترجمہ کی گستاخی نہیں کی، میں نے مائکروسوفٹ کو نہیں چھیڑا میک یا ونڈو کو نہیں چھیڑا
  • اگر اردو ویکیپیڈیا پر بلاوجہ انگریزی ناموں کی کلمہ نویسی ہی کرنی ہے تو پھر اسکا نام اردو کلمہ نویسی دائرہ المعارف رکھ لیجیۓ، بلکہ اردو ٹرانسلٹریشن انسائکلوپیڈیا زیادہ مناسب رہے گا۔
  • ویکیپیڈیا ، ایک مستند تحریری مقام ہے، ایک علمی موقع ہے، اسکی غیرجانبدارانہ حیثیت مسلم ہے ، مگر اسکے باوجود یہ ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ سرکاری موقع نہیں۔ فرق کو سمجھنے کی کوشش کیجیۓ
  • جب انگریزی ویکیپیڈیا کی پالیسیاں سنا سنا کر سر میں درد کیا جاسکتا ہے تو اردو ویکیپیڈیا کی بھی کوئی حکمت عملی ہو سکتی ہے۔
  • بحث براۓ بحث کے بجاۓ بحث براۓ اصلاح ہو تو مناسب ہے۔ افراز
بات کا رخ بدلنے کی بجائے جو بات کی جا رہی ہے اسے سمجھنے کی کوشش کیجیے۔ کسی ادارے نام کا ترجمہ اس ادراے کی مرضی کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ ادراے کا نام اس کا ٹریڈ مارک ہوتا ہے چاہے وہ سادہ انگریزی ہی کیوں نہ ہو۔ اس کا ترجمہ کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ایک غیراخلاقی حرکت۔ آپ نے اچھا کیا کہ مائیکروسافٹ، ونڈوز اور میک کا ترجمہ نہیں کیا۔ کیا ہی اچھا ہو آپ اس پالیسی پر نیشنل جیوگرافک سوسایٹی کے معاملے میں بھی عمل کریں۔ حیدر 13:32, 6 نومبر 2006 (UTC)

تھوڑا انتظار

ترمیم

محترم قبلہ و کعبہ ، تھوڑا انتظار کیجیۓ۔ NGS والو سے اجازت مانگی ہے ، جواب نفی میں آیا تو ٹرانسلٹریشن میں لکھ دیں گے۔ آپ تو ایسے مخاطب کرتے ہیں کہ میں گویا احمق ہوں یا کھیل کر رہا ہوں ویکی پر بیٹھا ہوا۔ افراز

اگر اجازت مل گئی تو NGS کے پیغام کا اصل متن وکیپیڈیا پر مہیا کرنا ضروری ہو گا۔ حیدر 13:52, 6 نومبر 2006 (UTC)
واپس "نیشنل جیوگرافک سوسائٹی" پر