تبادلۂ خیال:ٹی - 72
ٹی-72 ٹینک
ترمیمسویت یونین نے اپنے دور میں جو سب سے جدید ٹینک وارسا پیکٹ کے ممالک اور مشرقی وسطی' کو فروخت کے لیے پیش کیا وہ ٹی-72 ٹینک تھا۔ ٹی-72 کو 1971 میں ڈیزائن کیا گیا، ٹینک کا ڈیزائن سابقہ ٹی-62 ٹینک کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا۔ یہ ایک انتہائ کامیاب ٹینک ثابت ہوا جسے 20 ہزار سے زائد کی تعداد میں بنا کر مختلف ممالک کو بیچا گیا۔ ٹی-72 کے ابتدائ ورژن(T-72A) کو سیکنڈ جنریشن جبکہ نۓ ورژن(T-72BIII) کو تھرڈ جنریشن ٹینک کہا جاتا ہے۔ بعد میں ان ٹینکوں کو مزید آپگریڈ کرکے ٹی-90 ٹینکوں کی بنیاد رکھی گئ۔ قیمت: یہ ٹینک کافی سستا ہے اور 0.5 ملین سے 1 ملین ڈالر میں مل جاتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر کے 40 کے قریب ممالک اسے کامیابی سے استعمال کر رہے ہیں۔ جنگوں میں استعمال : ٹی-72 ٹینک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اسکے بناۓ جانے کے فورا" بعد سے لیکر آج تک، یہ ہر طرح کی جنگوں میں شامل رہا ہے۔ لبنان کے خلاف اسرائیلی جنگ میں شام کے ٹی-72 نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے اس وقت "بہترین ٹینک" کا خطاب حاصل کیا۔ عراق-ایران جنگ میں عراقی ٹی-72 نے ایران کی آرمورڈ ڈویژن کو کئ جھڑپوں میں بغیر کسی نقصان کے شکست فاش دی اور اس جنگ کا سب سے کامیاب ٹینک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ عاقی ٹی-72 ٹینکوں نے کویت میں قبضے کے دوران بھی کافی کامیابیاں سمیٹیں لیکن امریکا کے عراق پر حملے میں ٹی-72 کوئ خاص کارکردگی نا دکھا سکے۔ ساری امریکی کاروائ(آپریشن ڈیزرٹ سٹورم) میں 150 کے قریب عراقی ٹی-72 ٹینک تباہ ہوۓ۔ پہلی چیچن ور میں روس نے ٹی-72 ٹینکوں کو شہری علاقوں میں استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی جس میں 44 ٹی-72 ٹینک تباہ ہوۓ۔ روس اور جارجیا کی جنگ میں دونوں اطراف نے ٹی-72 ٹینک استعمال کیے(جنگ میں جارجیا کے 25 کے قریب ٹی-72 ٹینک تباہ ہوۓ) اگر ہم ان تمام جنگوں میں ٹی-72 کی کارگردگی کا جائزہ لیں، تو یہ ٹینک اپنا مخصوص کردار بہترین طریقے سے سرانجام دیتے نظر آتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ٹی-72 پر سامنے سے کیے گۓ حملوں میں ان ٹینکوں کے ناکارہ ہونے کی شرح نا ہونے کے برابر تھی کیونکہ ان ٹینکوں کا سامنے کا آرمور انتہائ طاقتور ہے۔ لیکن حالیہ کاراباغ کی لڑائ میں آرمینیا کے یہ ٹی-72 ٹینک رائ کا پہاڑ ثابت ہوۓ، کیونکہ حملہ آور ڈرون طیاروں نے ان ٹینکوں کی چھتوں کو نشانہ بنایا(ٹینک کی چھت کا آرمور نسبتا" کمزور ہوتا ہے) تحریر-#سعیدغالب --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:56، 15 اگست 2021ء (م ع و)