کرار حسین


پیدائش                   8 ستمبر 1911ء

جائے پیدائش کوٹہ راجھستان ، برطانوی ہند وفات 7نومبر 1999 (عمر 88 سال) کراچی پیشہ استاد ، دانشور ، سماجی کام زبان اردو قومیت پاکستانی شہریت پاکستان تعلیم ایم اے انگریزی ، ایم اے اردو مادرِ علمی آگرہ یونیورسٹی دور 1933 تا 1999


حالاتِ زندگی

پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم، عالم دین، دانشور اور مصنف پروفیسر کرار حسین 8 ستمبر 1911ءکو کوٹہ، راجھستان میں پیدا ہوئے تھے، تاہم ان کی تعلیم و تربیت میرٹھ میں ہوئی ۔ میرٹھ کالج سے انٹر کے بعد آگرہ یونیورسٹی سے پہلے انگریزی اور پھر اردو ادب میں ایم ، اے کا امتحان پاس کیا ۔ زمانہ طالب علمی میں وہ خاکسار تحریک سے وابستہ ہوئے اور تعلیم کی تکمیل کے بعد انہوں نے تدریس کو اپنا شغل بنایا۔اور 1933 میں میرٹھ کالج میں بطور لیکچرر متعین ہوئے ۔ وہاں انکے شاگردوں میں پروفیسر جمیل جالبی ، پروفیسر انتظار حسین ، پروفیسر حسن عسکری اور سلیم احمد جیسے نامور ادیب و محقق شامل ہیں ۔ قیامِ پاکستان کے بعد پروفیسر کرار حسین پاکستان آگئے جہاں انہوں نے متعدد تعلیمی اداروں میں وائس پرنسپل اور پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دیں ۔ان میں اسلامیہ کالج کراچی ، میر پور خاص ، خیر پور اور کوئٹہ کے کے گورنمنٹ کالجز شامل ہیں ۔ نیز چار سال تک وہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔ وہ کراچی میں اسلامی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ پروفیسر کرار حسین ادبیات ،علم التعلیم ، اسلامی تاریخ ، فلسفہ اور سماجی و ثقافتی مسائل سے متعلق وسیع علم رکھتے تھے اور ان موضوعات پر اپنی تحریر و تقریر سے گراں قدر سرمایہ نسلِ نو کو منتقل کیا۔پروفیسر کرار حسین نے اپنی زندگی میں تحریر سے زیادہ تقریر جیسے ذریعہ ابلاغ کو مقدم رکھا ۔ بقول پروفیسر انتظار حسین " پروفیسر کرار حسین اہلِ قلم نہیں بلکہ اہلِ کلام تھے ۔ تحریری اور سماعی روایت کے درمیان ایک نقطہِ اتصال تھے ۔"

             تاہم بعد ازاں  ان کےریڈیو ، ٹی وی اور مختلف جگہوں پر  ریکارڈ شدہ  آڈیو اور وڈیو لیکچرز  کے  خلاصہ بطور کتابی  شکل  شائع کیئے گئے ۔

تصانیف: مطالعہِ قرآن (8 کتب )

( سورہ الاخلاص ،سورہ الکافرون  ،معوذتین ، سورہ فجر ، سورہ یس، سورہ العصر ، سورہ التین ، نفسِ مطمئینہ    )
قرآن اور زندگی
غالب: سب اچھا کہیں جسے

مضامین: اقبال ، سوشلزم اور اسلام پاکستانی کلچر اور اس کے مسائل انگریزی کتب: Studies in the Quran (Series of 8 books ) Quran and our Lives

Lecture notes on Ruskin, Arnold & Newman
   (as Lecturer in English)

تراجم Distribution of Wealth in Islam by Maulana Ashraf Ali Thanwi Translated by Prof Karrar Hussain & Prof Hasan Askari

Answer to Modernism by Maulana Ashraf Ali Thanwi Translated by Prof Karrar Hussain & Prof Hasan Askari

پروفیسر کرار حسین کو شاعری سے بھی شغف رہا اور انکےکلام میں نعت ، سلام ، منقبت ، مرثیہ ، نظم و غزل ہر صنفِ سخن شامل ہے ۔ جو گاہے بگاہے مختلف ادبی جرائدکی زینت بنی ۔ وفات ۔ 7نومبر 1999ء کو پروفیسر کرار حسین کراچی میں وفات پاگئے اور کراچی ہی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

کرار حسین سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "کرار حسین" پر