تبادلۂ خیال:چوک سرور شہید
چوک سرور شہید ضلع مظفرگڑھ اور تحصیل کوٹ ادو میں واقع ہے۔ یہاں تھل کی سب سے بڑی غلہ منڈی ہے۔ اس علاقے کو منی کراچی بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ یہاں ہر رنگ و نسل کے لوگ آباد ہیں۔ کاروباری لحاظ سے یہ شہر کوٹ ادو اور رنگپور سے کہیں آگے ہے۔ یہ شہر میڈیا کی نظروں میں تب آیا تھا جب رنگپور اور دائرہ دین پناہ کوٹ ادو میں سیلاب کی وجہ سے لوگ پناہ لینے کے لیے اس علاقے میں آئے تھے۔ تب اس وقت کے وزیراعظم یوسف گیلانی اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف بھی اس علاقے میں تشریف لائے تھے۔
چوک سرور شہید سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر چوک سرور شہید کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔