تبادلۂ خیال:چیف جسٹس کیس اور سیاسی جماعتوں کا کردار

مضمون کو اس طرح لکھنے کی ضرورت ہے کہ یہ کسی کی ذاتی رائے معلوم نہ ہو۔ حوالے دینا ضروری ہے۔ --Urdutext 01:58, 20 مئی 2007 (UTC)

  • اس مضمون کی موجودہ شکل دائرہ المعارف کے مطابق نہیں۔ دائرہ المعارف پر تبصرے نہیں صرف معلومات ہوتی ہیں۔ اور تبصرے کی ضرورت آ ہی جاۓ تو بھی اسکو معلوماتی انداز میں ہونا چاہیۓ نا کہ مباحثے کے انداز میں۔ سمرقندی

اب جب کہ مضمون کو کافی حد تک بدلا بھی ہے تب بھی آپ لوگوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ میں ڈیڑھ سال اردو ویب پر گزاز کر آیا ہوں اور ١٠ سال سے کمپیوٹر کے شعبہ سے وابستہ ہوں۔ مجھ جیسے بندے پر اتنی تنقید ہو رہی ہے اور ایک مضمون کو بھی خوش آمدید نہیں کیا گیا اور نہ کسی قسم کی مدد کی گئی ہے تو سوچتا ہوں کہ نئے آنیوالوں کا کیا حال ہوگا۔ وہ بیچارے تو ایک دفعہ دیکھ کر اسے بھاری پتھر سمجھ کر چھوڑ دیں گے۔

وکی میڈیا کسی طرح سے بھی آسان نہیں ہے اور خاص طور پر جب فارمیٹنگ کی اتنی محدود سپورٹ ہو اس میں ، اس پر اعتراضات پر اعتراضات بغیر مدد کیے۔ کیا آپ لوگوں نے نئے آنے والوں کو سکھانے کے لیے آسان اور قابل فہم ٹیوٹوریل لکھے ہیں۔ --Mohibalvi 11:44, 21 مئی 2007 (UTC)

مضمون میں یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ تجزیہ کس کا ہے؟ اگر معروف اخبارات کے اداریہ یا ادارتی کالم میں ان آراء کا اظہار کیا گیا ہے تو ان کا حوالہ دینا ضروری ہے۔ اگر کسی یونیوسٹی پروفیسر یا آئینی ماہر نے یہ رائے دی ہے تو اس کا حوالہ بھی۔ میرا یا آپ کا اپنا تجزیہ قابل قبول نہیں۔ بلاگرز کا ربط یا مختصر تذکرہ تو ہو سکتا ہے، مگر تفصیلی تجزیہ پہلے سے شائع شدہ معروف ماہرین کا ہی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مخالف آراء رکھنےوالوں کو بھی معقول جگہ دینی لازم ہے۔ فارمیٹنگ کی زیادہ فکر مت کریں، یہ آہستہ آہستہ ہی پتہ چلے گا۔ --Urdutext 20:12, 21 مئی 2007 (UTC)


یہ تو آپ مشکلات کو بڑھاتے ہی جا رہے ہیں ، یہ کئی دنوں کی گفتگو کا نتیجہ تھا اور اخبارات کے حوالے دینا تھوڑا مشکل ہوگا ویسے بھی چند سوال اٹھائے گئے ہیں اور پھر ان کا جواب دینے کی تھوڑی سی کوشش کی ہے تاکہ ریکارڈ پر رہے ۔ کوشش کرتا ہوں کہ اس پر کہیں سے حوالہ جات ڈھونڈوں۔ ویسے میں نے مضمون پوسٹ کیا ہے اسے کوئی اور بھی تدوین کر سکتا ہے اور اسے سنوار سکتا ہے ۔ --محب علوی 12:23, 11 جون 2007 (UTC)

محب صاحب، ہمت کریں، ابھی تو واقعات تازہ ہیں، بعد میں حوالے ڈھونڈنا مشکل ہو جائے گا۔ انشاللہ آسانی گی۔ --Urdutext 02:06, 12 جون 2007 (UTC)

واپس "چیف جسٹس کیس اور سیاسی جماعتوں کا کردار" پر