تبادلۂ خیال:کالج
دانشگاہ بعض کتابوں میں یونیورسٹی کے لیے دیکھا ہے اگرچہ جامعہ کا لفظ بھی موجود ہے۔ کالج کے لیے دانشکدہ کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔--سید سلمان رضوی 11:44, 23 ستمبر 2008 (UTC)
دانشگاہ
ترمیمدانشگاہ، فارسی میں جامعہ ہی کو کہاجاتا ہے. تاہم، یہاں پر یہ کالج کیلئے استعمال کیا گیا ہے. میرے خیال میں یہ صحیح ہے. دانشکدہ کا لفظ تھوڑا مشکل بھی ہے. اگر دوسرے دوست اِس لفظ کے استعمال میں متفق نہ ہوں تو پھر اِسے تبدیل کیا جاسکتا ہے.
محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ
|
دانشکدہ
ترمیمکالج کے لیے دانشکدہ کا لفظ اردو کے معروف رسالہ داستان گو اور نقوش میں دیکھا ہے۔ بات مشکل یا آسان کی نہیں بلکہ میرے خیال میں اگر اردو میں کہیں کوئی الفاظ استعمال ہوتے رہے ہیں تو انہیں ہی استعمال کرنا چاہئے۔ جنرل ضیا کے دور سے پہلے پنجاب یونیورسٹی کے لیے دانشگاہِ پنجاب کا لفظ استعمال ہوتا رہا ہے جو بعد میں جامعہ پنجاب ہوگیا۔ بہرحال باقی دوستوں کی رائے کا انتظار رہے گا --سید سلمان رضوی 21:07, 23 ستمبر 2008 (UTC)