تبادلۂ خیال:کھپت
وکیپیڈٰیا پر function کے لیے "دالہ" استعمال ہو رہا ہے، جبکہ "تفاعل" interaction کے کیے استعمال ہؤا ہے۔ --Urdutext 02:06, 4 جولائی 2007 (UTC)
- میں نے معاشیات کی اردو کی (ایم اے کی) کتابوں میں function کے لیے تفاعل دیکھا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں پنجاب اور سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ریاضی کی کتابوں میں function کے لیے تفاعل استعمال ہوتا ہے۔ دالۃ تو عربی میں استعمال ہوتا ہے (دالۃ ریاضیۃ) ۔ interaction کے لیے اردو لغت میں تعامل کا لفظ ہے(تفاعل نہیں)۔ ان تمام باتوں کو مدِ نظر رکھ کر مشورہ دیں کہ کیا کرنا چاہئے۔ وکیپیڈیا پر تو درستگی کی جا سکتی ہے۔--سید سلمان رضوی 02:37, 4 جولائی 2007 (UTC)
- میرا خیال ہے کہ باقی احباب کی رائے لے کر فیصلہ کیا جائے۔ "تفاعل" اور "دالہ" کے لفظی معنی کیا ہوتے ہیں؟
--Urdutext 09:37, 4 جولائی 2007 (UTC)
- سلمان بھائی جس قدر تحقیق کی جاسکتی تھی وہ کرنے کے بعد ہی الفاظ چنے گۓ ہیں :- ) ------- تعامل interaction کو نہیں reaction کو کہا جاتا ہے۔ آگے آپ کی مرضی ۔ سمرقندی
- کیا reaction کا اردو ترجمہ 'ردِ عمل' نہیں ہے؟--سید سلمان رضوی 13:56, 4 جولائی 2007 (UTC)
- اس سلسلے میں سمرقندی صاحب کے تبادلہ خیال پر یہاں دیکھیں۔
کھپت سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر کھپت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔