کے وی 5 ترمیم

1995 میں کے وی 5 ( KV5) ، رعمیسس دوئم کے بیٹوں سے منسوب بادشاہوں کی وادی میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا مقبرہ۔۔۔۔۔! سیریل نمبر KV 5 مقبرہ بادشاہوں کی وادی میں زیر زمین واقع ہے جسے چٹانوں کو کاٹ کر تعمیر کیا گیا تھا ، یہ مقبرہ رعمیسس دوئم کے بیٹوں کے نام سے منسوب ہے۔ اس مقبرہ کی کھدائی مختلف ادوار میں وقفے وقفے سے عمل میں لائی گئی پہلی مرتبہ 1825 میں اسکے کچھ حصے دریافت کیے گئے ، جبکہ اسکو مکمل طور پر 1995 میں Kent R. weeks اور اسکی ٹیم نے دریافت کیا تھا۔ یہ مقبرہ بادشاہوں کی وادی میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا مقبرہ ہے۔ کینٹ کی اس دریافت کو 1922 میں دریافت ہونے والے توتنخامون کے مقبرے کے بعد سب سے بڑی ڈرامیٹک دریافت سمجھا جاتا ہے۔ یہ مقبرہ وادی کے داخلی راستے کے قریب واقع ہے ، KV 5 کے نوادرات دور قدیم میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ چکے تھے اور وسیع امکان یہ ہے کہ اسکو رعمیسس سوئم کے قدیم دور میں لوٹا گیا تھا، یہاں سے ملنے والی حنوط شدہ ممیاں جنہیں وقتاََ فوقتاََ آرکایولوجیکل ورک کے دوران دریافت کیا گیا تھا ، یہ ہزاروں سال قبل خفیہ چیمبرز میں دفناۓ جانے والے خزانوں کے سمندر میں سے محض ایک قطرہ تھا. یہ مقبرہ بھی وادی کے کئی دوسرے مقابر کی طرح نشیبی علاقے کی رحم وکرم پر تھا یہ تمام کا تمام علاقہ سیلابوں اور طوفانوں کی مٹی ، ملبے سے بھرا ہوا تھا۔ ماہرین کی جانب سے مقبرے کا کئی مرتبہ جائزہ لیا گیا پہلی مرتبہ 1825 میں جیمز برٹن نے اسکے کسی حد تک حصوں کو دریافت کیا پھر اس کے بعد 1902 میں ہوورڈ کارٹر نے اسکو مزید ایکسپلور کیا مگر ہورڈ کارٹر اس مقبرے KV5 کو توتنخامون کے مقبرے کو دریافت کرنے کے دوران بطور ڈمپنگ گراؤنڈ کے استعمال کرتا رہا تھا ، اس تمام عرصہ میں وہ اس مقبرے کے چند کمروں کی دریافت سے آگے نہیں بڑھا اور نہ ہی اس تمام عرصہ کے دوران ہورڈ کارٹر نے اس مقبرہ سے متعلق کوئی ایسے آثارات دیکھے جنکی بناء پر اسکو مزید ایسکپلور کیا جاتا۔ بعد ازاں جب تھیبن میپنگ پراجیکٹ Theban Mapping Project کی ٹیم نے کینٹ آر ویکس Kent .R Weeks کے زیر قیادت مقبرہ KV5 کو صاف کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کا ارادہ تھا کہ مجوزہ عمارتوں کے نقصانات کا جائزہ لیکر انکے مکمل نقشہ جات ترتیب دیے جائیں ۔ اسطرح اس مقبرے کی قدرتی حد دریافت کرنے کی تمام تر منصوبہ بندی کی گئی۔ اگرچہ اس مقبرہ کی مکمل تلاش کے سلسلہ میں کام 1987 میں شروع ہو چکا تھا اس سلسلے میں پہلی جامع دریافت 1995 میں ہوئی۔ مقبرہ کے بیرونی چیمرز (کمروں) کی وسیع پیمانے پر صفائی کے بعد اسکے متعلق یہ انکشاف ہوا کہ اس مقبرے میں 70 چیمبرز تھے اور انکے ساتھ ساتھ لائن قطار راہداریاں بنی ہوئی تھیں جیسے کہ یہ پہاڑیوں میں ایک دوسرے کے پیچھے بھاگتی جاتی ہوں۔ اس دریافت کے بعد یہ معلوم ہوا کہ یہاں کمروں کی تعداد فرعون کے بیٹوں کی تعداد کے مماثل تھی۔ اس مقبرے کی دریافت نے دنیا بھر میں بھرپور توجہہ حاصل کی اور یہ دریافت مصریات میں وسیع دلچسپی کا باعث بن گئی۔ مقبرے کے اندر سے ہزاروں کی تعداد میں ٹھیکریاں ، خدمتگاروں کے لا تعداد مجسمے جو حنوط ممیوں کے ساتھ رکھے جاتے تھے، مختلف رنگی ظروف، موتیوں کی مالائیں، تصویری شکل کے رسم الخط ، شیشے کی چھوٹی بوتلیں، پودوں کی قلمیں جڑیں اور اوسیرس جو کہ ان کے نذدیک زندگی کے بعد کا دیوتا تھا ، اسکا بڑا مجسمہ شامل تھا. KV5 کی مزید کی جانے والی کھدائیوں سے یہ چیز سامنے آئی ہے کہ جتنا اس مقبرے کے متعلق تصور کیا جا رہا تھا یہ اس سے کہیں زیادہ بڑا تھا اور کہیں زیادہ راہداریوں پر مشتمل تھا، اس میں کہیں زیادہ کمرے موجود تھے جن سے مقبرہ کے پہلے دریافت ہونے والے حصوں سے آگے کئی کئی راستے نکلے ہوئے تھے۔ 2006 تک مقبرے میں 130 کمرے دریافت کیے جاچکے تھے جن میں سے صرف سات پرسنٹ تک کا حصہ ہی صاف کیا جا سکا تھا اور اس کی صفائی پر مزید کام جاری تھا۔ یہ مقبرہ رعمیسس دوئم کے مقبرہ سیریل نمبر KV7 کے قریب واقع ہے ، اس مقبرہ میں رعمیسس دوئم کے کم و بیش 52 بچوں کا مدفن تھا ان میں سے زیادہ تر وہ بچے تھے جو اس کی زندگی میں ہی مر گئے تھے ان میں اسکے لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل تھے۔ مقبرہ کے اندر سے کئی جوان عورتوں اور فرعون کی بیٹیوں، بیٹوں کی ہڈیاں ملی ہیں جنکے نام نامعلوم ہیں اسکے علاوہ Amun-her-khepeshef ( رعمیسس کا پہلا بیٹا جو 25 سال تک رعمیسس دوئم کے دور میں اسکا جانشین رہا تھا ) اور اسکی بیوی اور فرعون کے دوسرے بچوں کی کھوپڑیوں کے ٹکڑے ملے ہیں۔۔۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ Amun-her-khepeshef اسکا پہلا بیٹا تھا جو یہاں دفن کیا گیا تھا۔ رعمیسس دوئم انیسویں مصری شاہی خانوادے کا ایک عظیم بادشاہ تھا اسکے عہد کے تعمیر شدہ مندر ، مقبرے اور یادگاریں ابھی تک عہد قدیم کی عظمتِ درخشاں کی نشانیاں ہیں ، اس مقبرہ کے اندر دیواروں پر تصاویر اور نقاشی کی گئی ہے جہاں رعمیسس دوئم کا نام کنندہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رعمیسس دوئم یہاں کئی مرتبہ آیا اور ہر مرتبہ وہ اپنے بچوں کی مرنے کی رسومات ادا کرنےکے دوران آیا تھا۔ یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ KV5 مقبرہ مکمل ہونے میں کتنا عرصہ صَرف ہوا کیونکہ اسکے وسیع تر رقبے کے پیش نظر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں اس مقبرے کی مزید خفیہ دریافتیں ہونی ابھی باقی ہیں۔۔۔۔! (کاشی) --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:15، 31 مارچ 2021ء (م ع و)

واپس "کے وی 5" پر