زمانہ قدیم میں مذہب رومی یا اطالوی میں ریلیجیو رومانا (قدیم روم میں مذہب) ہی اہم مذہب تھا۔ لیکن بعد میں کئی دوسرے مذاہب بھی شامل ہوتے گئے،جیسا کہ یہودیت جس کی موجودگی رومی معاشرہ میں زمانہ قدیم سے ہی ثابت ہے اور جسے کسی دور میں علاقہ رومن گیتّو (Roman Ghetto) میں محصور کر دیا گیا تھا۔ اور پھر مسیحیت، جسے ابتدا میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن چوتھی صدی عیسوئی کے اوائل میں مسیحیت خاصی پھیل چکی تھی اور 313ء، عہد قونستنتائن اول (قسطنطین اعظم) میں اسے قانونی تحفظ حاصل ہوا اور 380ء، عہد تھیوڈوسیوس اول (تھیودوسیوس اول) میں عیسایئت کو رومی سلطنت کے باضابطہ مذہب کا درجہ دے دیا گیا۔ جس سے اسے مزید پھیلنے اور ختم ہوتے ہوئے رومی مذہب کی جگہ پر کرنے کا موقع ملا۔

روم عیسایئت کا پہلا مرکز قرار پایا، جہاں روایات ے ک مطابق پہلی صدی عیسوئی میں سینٹ پیٹر (پطرس) اور سینٹ پاول (پولس) کا مذہبی بنیاد پر قتل کیا گیا۔ روم کے لاٹ پادری یا بشپ (Bishop) نے بعد میں پوپ (Pope) یا پاپاۓ روم کا کا لقب اپنایا اور اس کو باقی تمام گرجاؤ‎ں کے لاٹ پادریوں پر برتری حاصل ہوئی اور تمام مسیحیوں پر بھی اس بنیاد پر کہ وہ سینٹ پیٹر کے جانشین ہیں۔ 313ء سے مسیحی حکمرانوں اور پیروکاروں کی جانب سے دیے جانے والے عطیوں سے پاپائے روم کے اثاثوں میں اضافہ ہونے لگا۔ ان اثاثوں میں لیٹرن پیلس (Lateran Palace) اور بازیلیکا (basilicas) بھی شامل تھے، اس کے ساتھ ساتھ ناکام ہوتے ہوئے سماجی نظام پر گرجا کے اثرورسوخ میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ جس کے بعد آنے والی کئي صدیوں تک پاپاۓ روم کا سکہ ہی چلا۔

330ء سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "330ء" پر