• coordinate کے لیۓ محدر کا لفظ اگر حدر سے اخذ ہوا ہے تو شائد خاصے مختلف معنوں میں آجاۓ گا جیسے steep اور slant وغیرہ۔ مضمون UTC میں coordinate کے لیۓ مُتناسق آیا ہے جو کہ نسق سے بنا ہے اور relative position ، order ، organized اور system (بمعنی انتظام یا نظم نا کہ نظام) وغیرہ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس سے دیگر مرکب الفاظ جیسے coordinate convulsion (اختلاجِ متناسق) وغیرہ بھی حاصل کیۓ جاتے ہیں۔ ordinate کے لیۓ عربی کی ریاضیات میں احداثی دیکھنے میں آتا ہے جو حدث سے بنایا جاتا ہے۔ coordinate سادہ الفاظ میں میری معلومات کے مطابق (جو ہو سکتا ہے کہ درست نا ہوں) ordinate کے کسی position پر آکر ایک مقدار یا عددیہ (scalar) حیثیت حاصل کرنے کو کہتے ہیں۔ یہ وہ معلومات تھیں جو مجھے حاصل ہوسکیں ؛ ریاضیاتی طور پر انکو آپ زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں لہذا اگر ان میں کوئی نقص ہو تو ضرور آگاہ فرمایۓ گا۔ اور اگر ریاضیات میں محدر ہی مناسب آتا ہو تو اسی کا انتخاب بہتر ہوگا۔ سمرقندی
"محدر" کا لفظ تحلیلی ہندسہ میں استعمال ہو رہا تھا اس لیے میں نے بھی لکھ دیا (اس کے معنی سے میں نابلد ہوں)۔ آپ کی تجویز مناسب ہے۔ کچھ روز عادل صاحب کی رائے کا انتظار کر کے تبدیلی کر لیں گے۔ اس کے علاوہ lattice کے لیے کیا اختیار کیا جائے؟ --Urdutext 10:48, 17 مارچ 2008 (UTC)
  • جی بہتر۔ lattice کے لیۓ شُبیکہ (شین پر پیش) مناسب ہے جو lattice کے تمام مفاہیم پر یکساں آسکتا ہے مزید یہ کے اس سے طبی مضامین میں شباکی کا لفظ بھی اخذ کیا جاسکتا ہے جو ظاہر ہے کہ مستقبل میں کبھی نا کبھی تو لکھنا ہی پڑے گا۔ ویسے کسی ساتھی کے پاس کوئی اور آسان مناسب متبادل ہو تو مجھے خوشی ہوگی۔ سمرقندی


[نکتہ اور نقطہ http://iftikharajmal.urdutech.com/?p=1184]

میری دانست میں تو ریاضی میں "نکتہ، نکات" بہتر ہے۔ آپ کا خیال ہے؟ --Urdutext 16:27, 21 مارچ 2008 (UTC)

  • دونوں ہی عربی کے الفاظ ہیں اور دونوں ہی خاصے مختلف ہیں اور دونوں ہی اپنے اپنے مقام پر درست اور لازم براستعمال ہیں ؛ یعنی کسی ایک کو بھی رد کرنا کم علمی ہوگی۔
  1. نکتہ = حکمتِ خیال و کلام ، تخیل جو اکساۓ ، یعنی ایک دماغی point جو کوئی عرض پیمائی یا ہندسیاتی یا geometric حیثیت نہیں رکھتا
  2. نقطہ = ایک جگہ رکھنے والا ، کسی مقام پر موجود ، یعنی ایک dot یا point جو کہ ہندسیاتی یا geometric حیثیت کا حامل ہو
    شائد ریاضی میں (اور دیگر سائنسی مضامین میں بھی) point کا لفظ dot سے زیادہ نزدیک ہے جسکی کوئی geometric حیثیت ہوتی ہے۔ سمرقندی

Lattice point سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "Lattice point" پر