تبادلۂ خیال زمرہ:معبود

تجویز ترمیم

انگریزی ویکی پر Deity کی بجائے Deities استعمال کیا گیا ہے۔ میرے خیال سے ہمیں بھی معبودات استعمال کرنا چاہیے۔ اگر دیگر احباب کی اجازت ہے تو کیا میں منتقلی زمرہ جات میں Deities والے زمرے دے سکتا ہوں؟ -- بخاری سعید تبادلہ خیال 05:08, 24 ستمبر 2017 (م ع و)

دیوی دیوتا اردو میں رائج ہے اسے معبود کرنے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:15, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
معبود کے ذیلی زمرہ جات دیکھیے (اللہ بھی ہے، جو خدا کے ذیلی زمرہ جات میں ہے) ویسے رائج الٰہ بھی ہے اور دیوتا ہندو بھی بولتے ہیں، دیوتا اردو میں God نہیں god کے لیے بھی مستعمل ہے آپ ادارۂ فروغِ قومی زبان دیکھ سکتے ہیں۔-- بخاری سعید تبادلہ خیال 05:18, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
ذیلی زمرے کی بات مانی جائے تو صرف ذیلی زمرے کو کوئی حیثیت دی جائے گی، اس ذیلی کے ذیلی زمرے وجہ بننے لگے تو پھر تو ہر زمرہ ہی منتقل کرنا پڑے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:35, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
انگریزی ویکی پر کیا God اور god کے الگ الگ زمرے ہیں؟ دیوی دیوتا ضروری نہیں کہ ان کی عبات کی جاتی ہو، معبود جس کی عبادت کی جائے یا جو عبادت کے لائق ہو، اسے کہا جاتا ہے، عربی میں۔ سارے دیوی دیوتا معبود نہیں ہوتے۔
god دیوتا؛ خدائے مجازی؛ ایک شخص، روح یا شے جس کی پوجا کی جائے اور جس سے ماورائے فطرت قوتیں منسوب ہوں؛ دیو مالا میں کوئی دیوتا؛ کوئی بت یا صنم؛ مقتدر شخصیت؛ کوئی ورزشی یا پہلوان یا مشہور آدمی جس کی عوام میں مقبولیت پوجا کی حد تک ہو؛ کوئی شخص یا شے جس کی قدروقیمت باقی ہر شے سے زیادہ ہو۔ (فعل متعدی) دیوتا بنا لینا؛ معبود ٹھہرانا۔

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:40, 24 ستمبر 2017 (م ع و)

deity کے تحت لغت میں ہے: خدا؛ الوہیت؛ خدائی؛ دیوتا؛الہٰ؛ کسی دیوتا کا رتبہ یا ملکیت؛ خدائی سیرت و ماہیت؛ دیوتائی یا دیوتا پن، خصوصاً ہستیٔ مطلق کی سیرت و ماہیت؛ دیوتا یا دیوی؛ وہ شخص یا شے جسے معبود ٹھہرا دیا گیا ہو۔
انگریزی ویکی پر گاڈ کا مضمون الگ ہے اور دیوتا کا الگ ہے، دیوی دیوتا معبود نہیں ہوتے، ان میں سے کسی کسی کو کبھی کبھار کسی وجہ سے معبود بنا لیا جاتا ہے۔ یہ مافوق الفطرت کا مترادف ہے ایک طرح سے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:45, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
جی ہاں الگ زمرے ہیں God اور Gods کے لیے، مجھے اس کے بعد الٰہ بہتر لگا ہے، دیوتا کے میں حق میں نہیں وہ ہم Gods والے زمرہ جات میں استعمال کرسکتے ہیں۔ -- بخاری سعید تبادلہ خیال 05:51, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
آپ نے God اور god کا کہا تھا اب God اور Gods پر آ گئے ہیں۔ Category:Gods خود Deities کا ذیلی زمرہ ہے۔ اور Category:Goddesses کا کیا کریں گے، اس کا ارد ومتبادل کیا ہے؟ معبودی، خدائی یا الہی؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:58, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
میں ایک کم ظرف انسان ہوں! لیکن اتنا تو علم ہے کہ gods اور Gods میں کیا کیا فرق ہے۔انگریزی ویکی پر en:Category:gods پہلا لفظ چھوٹا بھی لکھو تو خود بڑا ہوجاتا ہے :) اور معبود کی مؤنث معبود (deity) ہی ہوتا ہے۔ -- بخاری سعید تبادلہ خیال 06:12, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
یہاں پر معبود کا مطلب دیکھیے یہاں عبادت کیا گیا، اللہ، خدا ہے۔ ضروری نہیں ہر بار معبود ٹھہرانے والے معنی سمجھے جائیں دوسرے معنوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ :)-- بخاری سعید تبادلہ خیال 06:20, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
en:God (male deity) دیکھیے اس میں male deity لکھا ہے انگریزی میں بھی Deity کے لیے کوئی مذکر یا مؤنث نہیں، بس وہ male یا female لکھ دیتے ہیں ہم بھی مذکر معبود یا مؤنث معبود لکھ سکتے ہیں۔-- بخاری سعید تبادلہ خیال 06:25, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
en:God (male deity) یہ فقط ایک مصمون کا عنوان ہے، زمرے کی بات چل رہی ہے، اور اس مضمون کا متن ظاہر کرتا ہے، یہاں یہ goddess کا متضاد/مذکر ہے اس لیے گاڈ کے ساتھ قوسین میں مذکر لکھا گیا ہے (کیوں کہ گاڈ الگ سے مضمون بھی موجود ہے)۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:28, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
آپ نے God اور god کا کہا تھا اب God اور Gods پر آ گئے ہیں۔ میں نے آپ کے اِس سوال کا جواب دیا ہے۔ انگریزی ویکی کی مجبوری ہے وہ چھوٹا letter لکھ ہی نہیں سکتے اگر en:god کو بھی اس طرح لکھیں تو وہ God پر آجاتا ہے۔ اسی وجہ سے میں god سے پر Gods پر گیا، یہی وجہ ہے کہ en:God (male deity) کے متن میں انہوں نے god لکھا ہے۔ میں تو ابھی نووارد ہوں مگر آپ تو سینئر ہیں کیا آپ نے کبھی ایسا کوئی مضمون دیکھا انگریزی ویکی پر جو چھوٹے letter سے شروع ہو؟ نہیں نا؟ بہر حال بات زمرے کی ہورہی ہے تو مجھے معبود ہی بہتر لگا باقی لغت میں deity کے لیے کئی بار میں نے معبود دیکھا ہے شاید آپ کی نظر سے بھی گزرا ہوگا۔-- بخاری سعید تبادلہ خیال 07:53, 24 ستمبر 2017 (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── آپ حضرات انگریزی سے ہٹ کر بھی سوچیں گے؟ ہم اردو ویکیپدیا پر ہیں اس لیے ہم اہل اردو طے کریں گے کیا ہونا چاہیے اور کیا نہیں۔ :)  —خادم—  07:55, 24 ستمبر 2017 (م ع و)

میں نے پہلی وجہ ہی یہ بیان کی تھی
دیوی دیوتا اردو میں رائج ہے اسے معبود کرنے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:19, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
دیوی دیوتا اردو میں رائج ہے[حوالہ درکار]۔ میں نے دیوتا دیکھا مگر دیوی دیوتا نہیں دیکھا۔ اگر اس کو دیوتا کردیں تو god والے زمرہ جات کا کیا کریں گے؟ -- بخاری سعید تبادلہ خیال 08:24, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
انہیں گاڈ ہی کے نام سے بنائیں گے۔ :)  —خادم—  08:42, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
آپ حضرات انگریزی سے ہٹ کر بھی سوچیں گے؟ یہ آپ نے کہا تھا تو اب گاڈ ہی؟ اگر ہم god کے لیے گاڈ استعمال کرینگے تو گاڈ بھی God کو بولا جاتا ہے۔ معبود بھی درست ہے جسے کی جمع معبودات ہوسکتی ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر بار معبود ٹھہرانے والا مطلب سمجھا جائے معبود کے لفظی معنی عبادت کیا گیا ہے۔ یہاں پر انگریزی ترجمہ deity ہے، ریختہ پر بھی deity کے لیے معبود، آکسفورڈ لیونگ ڈکشنری میں deity کے لیے معبود-- بخاری سعید تبادلہ خیال 09:12, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
میں نے دیوی اور دیوتا کو رائج کہا ہے، دیوی دیوتا کو نہیں، دیوی دیوتا ایک ساتھ لکھنے سے یہ ابہام پیدا ہوا۔ گاڈ کا مترادف ویسے عام بول چال میں خدا لیا جاتا ہے، اور دیگر جس کو آپ معبود کہنے پر بضد ہیں، ان کو دیوی، دیوتا، دیوتاؤں وغیرہ لکھا جاتا ہے۔ دیوتا ایک مشہور اردو داستان ہے۔ دیو مالا، دیو مالائی اسی سے ہیں، آپ جہاں پر بھی Deity, معبود، دیوتا لکھیں گے وہاں پر آپ کو کئی متبادل ملیں گے، معبود ہی کہا جاتا ہے، ایسا نہیں ہے، معبود بھی کہا جاتا ہے، ایسے ہے۔ اردو لغات میں معبود اور دیوتا لکھ کر بھی تلاش کر لیں، اور ریختہ پر دیوتا لکھیں، کئی کتابوں کے عنوان ہی میں دیوتا مل جائے گا۔ اردو کتابوں میں دیوی دیوتاؤں کی سرزمین، ہندو صنمیات، قدیم یونانی ادب، قدیم مصری ادب وغیرہ میں ہر جگہ دیوی اور دیوتا لکھا ملے گا، معبود (خدا، اللہ، دیوتا، گاڈ، جیسس) نہیں ہے۔ یہ بذات خود ایک صفت ہے۔ اردو میں جب دیوتا کہا جاتا ہے تو اس سے ہرگز خدا کا ہم پلہ (معبود) مراد نہیں ہوتا۔ ہرکولیس دیوتا ہے، آپ ذرا اسے ہرکولیس معبود لکھ کر کسی کو پیش کریں، روزمرہ اور اردو محاورے کا بدی خیال رکھنا ہوتا ہے۔ ارد ولغت تاریخی اصول پر اور نور الغات وغیرہ میں آپ کو نثر اور نظم کے نمونے مل جائیں گے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:58, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
کیا آپ اسے زمرہ:دیوی اور دیوتا کرنا چاہتے ہیں؟ ہرکولیس کو انگریزی میں ہرکولیس deity لکھتے ہیں؟ یا ہرکولیس god؟ انگریز god لکھتے ہیں، ہم بھی اس کے لیے دیوتا استعمال کریں گے۔ اکثر یہی سنا ہے Hercules is a Roman hero and god. اس میں deity ہے ہی نہیں تو ہرکولیس دیوتا ہی لکھا جائے گا مگر god کے لیے۔ میں معبود کہنے پر بضد نہیں، مگر دیوتا کے بالکل حق میں نہیں ہوں۔ اگر آپ اس کو دیوتا کر بھی رہے ہیں تو Category:Gods by culture اور Deities by culture میں فرق کس طرح کرینگے؟-- بخاری سعید تبادلہ خیال 10:11, 24 ستمبر 2017 (م ع و
او بھائی میں مذکر کے لیے الگ دیوتا اور مونث کے لیے الگ دیوی کی بات کر رہا ہوں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:52, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
میں deity کا پوچھ رہا ہوں اُس لیے کوئی تو نام سوچا ہوگا آپ نے؟ اگر god دیوتا goddess دیوی ہے تو؟-- بخاری سعید تبادلہ خیال 12:55, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
واپس "معبود" پر