تبادلۂ خیال سانچہ:مقابلہ

ایک طرف سانچے میں لکھا ہے کہ "صارف انعامی مقابلہ کا حصہ بننے کے لئے پہلے یہاں کلک کر کے اپنی معلومات فراہم کرے" لنک پر جائیں تو لکھا ہے کہ مضمون کا نام بتائیں جو آپ نے لکھا ہے--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:20, 2 مئی 2015 (م ع و)

اصل میں ہم اتنی پروگرامنگ نہیں کر سکتے کہ ہمیں پتہ چلے کونسا صارف کس پیج سے اس جگہ پر آیا ہے۔ اب بھی گوگل ڈاکس کے مفت فارم سے بہترین فارم بنانے کی کوشش کی ہے، مگر مرضی کا بنا نہیں۔ مضمون کا نام اس لیے کہ ہمیں پتا چل جائے گا کونسا مضمون کس صارف نے بنایا، ایک صارف بہت سے مضامین بنا سکتا ہے۔ہم نے پانچ دن بعد سانچہ ہٹا دینا ہے۔ جبکہ انعامات اگلے ماہ دینے ہیں۔ اس لیے یہ تمام تفصیلات ضروری ہیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:31, 2 مئی 2015 (م ع و)
پلے یا بعد دونوں صورتوں میں وہ وہاں جا سکتا ہے۔ پہلے کا مطلب ہے کہ کوئی صارف جب کسی ایسے مضمون پر پہنچے گا تو اس ربط سے انتظامی صفحہ پر پہنچ جائے گا۔ ہاں ایک بات اور صارفین کو اگر بہتر تو اپنے عنوان کو کسی منتظم سے یا خود اچھی طرح تسلی کرنی ہو گی کہ پہلے اس اسی موضوع پر کسی مختلف عنوان سے مضمون موجود تو نہیں۔ اس کے لیے کچھ کرنا ہو گا۔ جیسے صارف زمرہ منتقلی یا شہروں پر مضامین کے لیے درخواست دیتا ہے، ایسے ہی اس صفحہ پر ایک جگہ وہموضوع لکھ دے جسے کوئی بھی منتطم چند منٹوں میں تسلی کر کے آگاہ کر دے کہ مضمون موجود ہے یا نہیں، ویسے جو انتظامیہ ہو گی، وہ کس کس چیز پر مضمون کو نمبر دے گی۔ اور کس کس چیز کے کتنے کتنے نمبر ہوں گے، تا کہ صارف کو پتہ ہو کہ اسے کیا کچھ شامل کرنا ہے۔ اور اسے کب شروع کرنا ہے، مجھے بتا دیں، میں معاونت:ترمیم پر کام کر رہا ہوں، اسے مکمل کرنے دیں۔--« عبید رضا » 15:50, 2 مئی 2015 (م ع و)
انتظامیہ کو کچھ بھی نہیں کرنا۔ زمرے میں سے مضامین دیکھتے جانا ہے، جو اچھے ہوں ان پر اسی طرح کا دوسرا سانچہ لگا کر دوسرے مرحلے کے زمرے میں بھیج دینا ہے ورنہ یہ سانچہ ہٹا دینا ہے۔ اشتہار میں ایسا مضمون لکھنے کا کہا جائے گا جو پہلے موجود نہ ہو۔ اگر پھر بھی کوئی صارف ایسا مضمون بنا لیتا ہے تو کوئی بات نہیں ہم ضم کا سانچہ لگا دیں(کسی مضمون کا نیا مواد ملنا بھی توفائدے کی بات ہے)۔ بعد میں حذف کر دیں گے۔ بڑے انعام اُن کو ملیں گے جن کا مضمون ہر لحاظ سے بہتر ہوگا۔ 16:15, 2 مئی 2015 (م ع و)
گوگل ڈاکس میں اگر ممکن ہے تو
مضمون بنانے سے پہلے یا بعد
اس طرح عبارت کو کر دیں، یا پھر اس سانچہ میں تبدیلی کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر صارف پہلے فارم پر کرے گا تو اسے تسلی ہو گی کہ مضمون اس کے نام سے ہے، تاریخچہ کا نئے صارف کو کوئی تجربہ نہیں ہوتا۔ اس طرح جب وہ مضمون بنانا شروع کرے تو، مضمون میں سب سے اوپر ایک سانچہ لگایا جا سکتا ہے جس میں مضمون کو اس صارف سے منسوب کیا جائے، تا کہ دیگر صارفین کو علم ہو کہ ان کے مقابل کون کیا کچھ کر رہا ہے۔--« عبید رضا » 16:33, 2 مئی 2015 (م ع و)
YesY تکمیل ، ہر مضمون میں سانچہ لگانے کا ہمارے پاس ٹائم نہیں ہوگا۔جیسے ہی کوئی نیا صارف مضمون بنائے، اس کے تبادلہ خیال پر خوش آمدید اور معاونت کے سانچے لگا دیں گے۔ 5 دن بہت ہے اسے معاونت پڑھنے اور مضمون بہتر بنانے میں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:49, 2 مئی 2015 (م ع و)

سانچہ:مقابلہ سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "مقابلہ" پر