تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:نامزدگی برائے حذف
جاری مضامین برائے حذف
ترمیمجناب @Faismeen، @Yethrosh، @Obaid Raza، @Arif80s اور @Tahir mq۔ جار اللہ اور جار بوٹ پر عالمی پابندی کے بعد اردو ویکیپیڈیا پر کئی کام مشکل ہوگئے ہیں۔ جاری گفتگو برائے حذف آسانی کے ساتھ معلوم نہیں ہوتی کہ صارفین ان میں حصہ لیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر اس معاملے کا کوئی مناسب حل ہونا چاہیے۔ مضامین کو حذف کے لیے نامزد کرنا بھی آسان ہونا چاہئے اور اس کے لیے پلک جیسے آلات پر توجہ دینی چاہیے۔ نبح بند کا آلہ بھی کام میں آنا چاہیے۔ اگر اس معاملے میں فاؤنڈیشن سے تعاون حاصل کرنا چاہیں تو وہ ضرور کرے گی لیکن ہمارے سامنے ایک مجوزہ حل ہونا چاہیے۔ اس معاملے میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔ بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:34، 22 جنوری 2023ء (م ع و)
- اردو ویکیپیڈیا پر مناسب آلات کی کمی صارفین کی بے رغبتی کی ایک اہم وجہ ہے۔ اگر اس پر توجہ ہو تو کافی صارفین شوق سے جڑے رہ سکتے ہیں۔─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:35، 22 جنوری 2023ء (صارف:TheAafi
- @TheAafi: - آپ کے پاس اس کا کیا حل ہے؟ Faismeen (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:06، 22 جنوری 2023ء (م ع و)
- انگریزی ویکیپیڈیا پر ابھی حال ہی میں صارفین کی ایک بڑی جماعت نے جس میں میں بھی شامل ہوں فاؤنڈیشن کو ایک کھلا خط ارسال کیا جس میں پیج ٹرائیج سافٹویر پر ان کو متوجہ کرنے کی کوشش کی گئی اور یہ کوشش کافی کامیاب رہی۔ ہمارے پاس بہرحال گئی گزری صورت میں بھی اہم آلات نہیں ہیں۔ اگر میں آلات کی ایک فہرست بنالیں جن کی ہمیں اردو ویکیپیڈیا پر اہم ضرورت ہے اور اس پر تمام اردو صارفین کے دستخط حاصل کرلیں تو بالکل انگریزی والوں کی طرح فاؤنڈیشن کو خط ارسال کریں تو میں سمجھتا ہوں ہمیں کچھ حاصل ہو سکتا ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ فاؤنڈیشن سے ایک فنڈ لیکر ان تمام آلات پر محنت کرائی جائے اور انہیں لائق استعمال بنایا جائے۔ اور اس سلسلے میں فاؤنڈیشن میں ملازم سافٹوئیر س انجینئیروں سے تبادلہ خیال کیا جائے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 11:49، 22 جنوری 2023ء (م ع و)
- صارفین کی بے رغبتی نہ کہیں۔ سب فعال صارف کئی سالوں بلکہ ایک دہائی سے زیادہ سے بھی اردو ویکی سے جڑے ہیں لیکن روزگار کے مسائل اب بہت بڑھ گئے ہیں، اس وجہ سے وقت نہیں دے پاتے۔ آپ انگریزی ویکی پیڈیا والے کھلے خط کو کاپی پیسٹ کریں۔ ہم اس پر دستخط کر دیتے ہیں۔ تیکنیکی معاملات سے آپ بہتر واقف ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:38، 22 جنوری 2023ء (م ع و)
- محترم امین اکبر کی باتوں سے متفق ہوں۔ نبح بند کے آلے کو فعال ہونا چاہیے تاکہ مضامین کو حذف کے لیے نامزد اور حذف کرنے کے عمل میں آسانی اور ترتیب پیدا ہو جائے۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- آپ حضرات درست کہہ رہے ہیں۔کیا ہمارے پاس آلات کی کوئی فہرست ہے؟ میرے پاس خبر آئی ہے کہ: There will be maybe a session at the Hackathon about Tool Sustainability and how to be sure that Tools are supported for a long time۔ ہمیں اس طرح کی تقریبات میں حصہ لیتے رہنا چاہیے یا کم سے کم ایسے صارفین کی نشاندہی کرنی چاہیے جو ہمیں ان آلات کا اردو ترجمہ کرنے میں کام آ سکتے ہیں۔─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 04:57، 23 جنوری 2023ء (م ع و)
- میں نے فی الحال سیم والٹن کو میٹا پر ایک پیغام ارسال کیا ہے۔ دیکھیے ان کا کیا جواب رہتا ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 08:06، 23 جنوری 2023ء (م ع و)