تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:ویکی آموزی (کہاں کیا ہے)
محلہ کمان گراں ملتان پنجاب پاکستان
ترمیمخطہ ملتان دنیا بھر میں تاریخ وتہذیب کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ قدیم علم وفنون کے حوالے سے بھی اپنی ایک شناخت رکھتا ہے ملتان میں فصیل اور دروازوں کے اندر موجود بیشتر محلوں کے نام بھی ان میں آبا ہنر مندوں اور صدیوں سے جاری دستکاری کے روایات کو سامنے لاتے ہیں ملتان شھر کے اندرون چھوٹی چھوٹی گلیوں میں بڑے بڑے حربی اور ثقافی فنون سے جڑے دستکاروں ضاعوں اور کاشی گروں نے بر صغیر میں نہ صرف ان تہذیبی فنون کی آبیاری کی بلکہ اپنا ایک خاص اسلوب بھی وضع کیااندرون شھر میں دستکاروں کے نام پرآباد ایک محلہ کمان گرہ بھی ہے Mama gul (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:57, 24 فروری 2017 (م ع و)
امام ماہر المعیقلی حرم مکی
ترمیم07 جنوری 1969 ء یوم ولات امام وقاری حرم مکی الشیخ ماھر بن حمد المعیقلی حنبلی مسجد الحرام میں فجراور مغرب کی امامت کراتے ہیں مسجد نبوی میں بھی امامت کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ خوش الحان آواز اور خوبصورت کرادر کے ساتھ دنیائے اسلام کے مشہور ترین قاری قرآن ہیں ۔ Khawas Khan Muhammad khawaskhan (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:42، 21 جنوری 2020ء (م ع و)
صلوت تسبیح
ترمیم- 🌹صلوۃ التسبیح کا طریقہ اور فضیلت🌹*
- صلوٰۃالتسبیح* چاررکعت نمازہوتی ہے۔یہ نمازرسول اللہﷺ نے اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو بطور تحفہ وعطیہ کےسکھائی تھی، اس کی فضیلت یہ ارشادفرمائی ہے کہ اس کےپڑھنےسےسارےگناہ (چھوٹےبڑے) معاف ہوجاتےہیں۔اس نماز کے کے پڑھنےکےدوطریقےہیں دونوں درست ہیں۔
- ⭕پہلا طریقہ:*
ایک طریقہ یہ ہے کہ چاررکعات صلوٰۃ التسبیح کی نیت باندھ کرپہلی رکعت میں کھڑےہوکرثناء،تعوذ،تسمیہ،سورۂ فاتحہ اورکوئی سورت پڑھنے کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے پندرہ مرتبہ یہ تسبیح پڑھیں: *"سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمدُلِلّٰہِ وَلَاإلٰہَ إلَّاإللّٰہ ُوَاللّٰہ ُأکْبَرُ"* پھررکوع میں " سُبحَان َرَبِّي َالعَظِیْم"کے بعد دس مرتبہ تسبیح پڑھیں، پھر قومہ میں " سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ"،"رَبَّنَالَکَ الْحَمدُ" کے بعد دس مرتبہ تسبیح پڑھیں،پھرپہلےسجدہ میں " سُبْحَانَ رَبِّیَ الاَعلٰی "کے بعد دس مرتبہ پڑھیں،پھر پہلے سجدہ سے اٹھ کر جلسہ میں دسم رتبہ پھر دوسرے سجدہ میں " سُبْحَان َرَبِّیَ الاَعْلٰی"کے بعد دس مرتبہ تسبیح پڑھیں، پھر دوسرے سجدے سے اٹھتے ہوئے " اَللہ ُاَکْبَرْ " کہہ کر بیٹھ جائیں اور دس مرتبہ تسبیح پڑھیں۔پھر بغیر" اَللہُ اَکْبَرْ " کہے دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیں پھر اسی طرح دوسری،تیسری اور چوتھی رکعت مکمل کریں۔
دوسری اور چوتھی رکعت کے قعدہ میں پہلےدس مرتبہ تسبیح پڑھیں اور پھر التحیات پڑھیں۔اسی ترتیب سے چاروں رکعات میں تسبیح پڑھیں،اس طرح چاررکعات میں کل تسبیحات تین سومرتبہ ہوجائیں گی۔
- ⭕دوسرا طریقہ:*
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پہلی رکعت میں کھڑے ہو کر ثناء کے بعد پندرہ مرتبہ تسبیح پڑھیں، پھر تعوذ، تسمیہ،سورۂ فاتحہ اورکوئی سورت پڑھ کر رکوع میں جانے سے پہلے دس مرتبہ یہ تسبیح پڑھیں، رکوع، قومہ، پہلے سجدہ، جلسہ اور دوسرے سجدے میں دس دس مرتبہ تسبیح پڑھیں،اس کے بعد"اللہُ اَکبَر"کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہو جائیں۔
اسی ترتیب سے دوسری، تیسری اورچوتھی رکعت میں تسبیح پڑھیں۔دوسری رکعت میں کھڑےہوتےہی پندرہ مرتبہ تسبیح پڑھیں گے۔(سنن الترمذی،ابواب الوتر،باب ماجاءفیصلاۃالتسبیح،1/117،قدیمی)اسی ترتیب سےباقی رکعات اداکریں۔یہ دونوں طریقےصحیح اورقابلِ عمل ہیں،جو طریقہ آسان معلوم ہواس کو اختیار کیا جائے۔اس نماز کا کوئی خاص وقت نہیں ،اسےمکروہ اوقات کے علاوہ جب بھی ہو سکے پڑھ سکتے ہیں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
🌹بہ نیت ثواب آگے سینڈ فرمائیں۔ جو پڑھے گا آپ کو بھی ثواب ملے گا انشاءاللہ🌹 کامران صدیق (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:14، 8 اپریل 2020ء (م ع و)