تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:User page

عون رضوی ترمیم

سیّد عون رضا رضوی المعروف عون رضوی معروف سوزخواں، نوحہ خواں، منقبت خواں اور طرز نگار و بندش نگار ہیں OwnRizvi87 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:23، 15 اکتوبر 2022ء (م ع و)

ابتدائی زندگی اور تعلیمی سفر ترمیم

سیّد عون رضا رضوی المعروف عون رضوی 4 فروری 1987 ء کو کراچی کے علاقے ملیر میں پیدا ہوئے ۔

ان کے والد سید رضا علی رضوی کینپ پاکستان ایٹمی پلانٹ میں نوکری کرتے تھے ۔

عون رضوی نے 2003ء گورنمنٹ بوائز اسکول لیاقت مارکیٹ ملیر سے میٹرک کیااور اے ٹی سی کورنگی سے ڈی اے ای کیا اور مذہبی تعلیم مدرسہ خاتم الانبیاء سے حاصل کی۔ OwnRizvi87 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:46، 15 اکتوبر 2022ء (م ع و)

ملازمت کا آغاز اور سول سروسز ترمیم

عون رضوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد روزگار کے سلسلے میں دبئی چلے گئے پھر وہاں سے کچھ عرصہ کے بعد واپس آنے کے بعد کراچی میں مختلف ادوار میں مختلف کمپنییز میں نوکری کی ۔ آخری نوکری گُل احمد ٹیکسٹائیل لیمیٹڈ کے سول انجینیئر ڈیپارٹ میں بطور آٹوکیڈ انجینیئر کے انجام دی۔ OwnRizvi87 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:21، 15 اکتوبر 2022ء (م ع و)

سماجی خدمات ترمیم

عون رضوی ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں ۔انہوں نے بحیثیت معلّم قوم کے مستقبل کے معماروں کی تربیت کے لئے عمل طوپر بہت سے اقدامات کئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بچّوں اور بڑوں کو سوزخوانی و نوحہ خوانی سکھانے کے حوالے سے ہمیشہ کوشاں رہے اور آج متعدد علاقوں میں ان سے سیکھنے والے بچّے بڑے محافل و مجالس کی رونق ہیں ۔

جس زمانے میں شہید اُستاد سبطِ جعفر زیدیؒ مختلف فلاحی و سماجی اداروں کے سرپرست و صدر تھے عون رضوی نے بھی اپنے اُستاد کی وساطت سے ان اداروں کے لئے خدمات انجام دیں جن میں خصوصاً انجمنِ وظیفہِ سادات و مومنین، شہید فاؤنڈیشن اور جے ڈی سی شامل ہیں اور ابھی بھی مختلف فلاحی اور سماجی مصروفیات سے وابستہ ہیں ۔ OwnRizvi87 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:35، 15 اکتوبر 2022ء (م ع و)

منصوبہ صفحہ User page میں واپس جائیں۔