تجدید
نیا کرنے کا عمل، نئے سرے سے کوئی کام کرنے کی حالت۔ تجدید کا لفظ کسی بھی چیز کی جانب دوبارہ توجہ دینے کے لیے یا کسی بھی چیز پر نظرثانی (revision) (renewal, novelty)کرتے ہوئے اس کو پہلے کی نسبت بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض مرکب الفاظ میں اسے تجدد بھی لکھا جاتا ہے۔ تجدید کرنا؛ احیا کرنا؛ تازہ کرنا؛ دوبارہ/پھر سے نیا کرنا؛ پہلے جیسی درست، پوری یا مکمل صورت حالت پر بحال کرنا؛ جان ڈالنا/تقویت دینا؛ پہلے جیسی حالت یا بہتر حالت میں بحال کر دینا، خرابی یا خستگی کے بعد؛ دوبارہ قائم کرنا یا تجدید کرنا (جیسے: to renew a treaty)؛ پھر سے چھوڑے ہوئے کام میں مشغول ہونا؛ پھر سے شروع کرنا؛ دہراتے ہوئے جاری رکھنا (جیسے: to renew a subscription)؛ دوبارہ آغاز کرنا؛ دوبارہ منظور یا مہیا کرنا جیسے کوئی نیا قرض؛ پھر سے بھر دینا، جیسے سامان خور و نوش۔ (فعل لازم) تجدید ہونا؛ دوبارہ نیا بن جانا؛ تازہ ہونا؛ احیا ہونا؛ تازہ دم ہو جانا؛ پھر سے شروع ہونا۔[1]